پیسے کے چکر میں بچوں کو اکیلے پال رہی ۔۔ گھر میں تو لڑتی ہیں نند بھاوج اب سوشل میڈیا پر بھی لڑائی، علیزے نے سچ کہا تودعا کیوں بھڑک اٹھیں؟

image

فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان، طلاق کے بعد سے اپنے دونوں خوبصورت بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر زندگی کی اپ ڈیٹس اور تصاویر اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں علیزہ نے اپنے انسٹاگرام پر سوال اور جواب کا سیشن کیا اور طلاق کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی کچھ تبدیلیوں کو شیئر کیا۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں

علیزہ سے پوچھا گیا کہ، طلاق کے بعد آپ کے اعتماد میں کتنا فرق آیا؟ جس پر انہوں نےکہا کہ، جب کوئی آپ کو نیچا دکھانے والا نہیں ہوتا، تو آپ پھول کی طرح کھل جاتے ہو۔

دوبارہ شادی پر علیزہ نے کہا کہ، شادی دین کو مکمل کرتی ہے، صحیح وقت آنے پر سب خود ہوجائے گا۔

دعا ملک اکثر بھائی فیروز خان کی حمایت کرتی رہتی ہیں۔ فیروز خان کے حالیہ تنازعہ میں، وہ اپنے بھائی کے ساتھ اس وقت کھڑی ہوئیں جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اس وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اسکے باوجود، دعا ملک ایک بار پھر بھائی کی حمایت میں میدان میں کود پڑیں اور سیدہ علیزہ سلطان کو "اپنے بچوں کو اکیلی ماں کے طور پر پالنے اور مستقبل میں شادی کرنے" کے بارے میں دئے گئے بیانات کا جواب دیا۔

دعا ملک نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سیدہ علیزہ سلطان پر طنز کرتے ہوئے ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے، دعا نے لکھا، "لوگ کس قدر توجہ کی لالچ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کو سوشل میڈیا پر دیکھتی ہوں، جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا، کوئی ٹیلنٹ نہیں، کوئی کامیابیاں نہیں، پھر بھی مشہور شخصیت بننے کی بھرپور کوشش کرتے رہتے ہیں۔ لعنت ہے! معاشرے میں کیا ہو رہا ہے، لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ، "سوشل میڈیا ایک لعنت ہے۔"

You May Also Like :
مزید