عائزہ خان کے بعد اب سائرہ یوسف نے بھی پرانی آئیکونک کردار کا روپ لے لیا ۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل

image

سائرہ یوسف ایک خوبصورت اور گلیمرس پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔ سائرہ اپنی خوبصورت و بے عیب مسکراہٹ اور اپنے پیارے معصوم چہرے کی وجہ سے جانی اور پسند کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ سائرہ نے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں کام کیا ہے جسے لوگ سراہتے ہیں۔

حال ہی میں سائرہ یوسف نے محسن نوید رانجھا کے ساتھ ایک تازہ ترین کلیکشن کیلیئے کام کیا ہے۔ جس میں سائرہ پر مسرت نذیر کا سب سے مشہور گانا "میرا لونگ گواچہ" دوبارہ فلمایا گیا، گانا خاص طور پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی تازہ ترین کلیکشن کی ویڈیو کے لیے شوٹ کیا گیا ہے۔ اس میں انھوں نے وہی آتشی گلابی رنگ کا لباس پہنا ہے اور وہی خوبصورت تاثرات دیے ہیں جو مسرت نذیر کے چہرے پر تھے۔

سائرہ اس ویڈیو میں بہت اچھی لگ رہی ہیں اور ان کے اس لُک پر ان کے مداحوں نے انکی کافی تعریف کی ہے اور کچھ کو اچھا نہیں لگا، آئیے آپکو دکھاتے ہیں کمنٹس

You May Also Like :
مزید