طلاق میاں بیوی کی ہوئی ہے، بچے کیوں باپ سے جدا ہوں ۔۔ وہ اداکارائیں جنہوں نے طلاق کے بعد بچوں کو باپ سے دور نہیں کیا

image

طلاق کے بعد میاں بیوی تو علیحدہ ہو جاتے ہیں، ایک رشتہ تو ٹوٹ جاتا ہے مگر اس میں سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہوتا ہے جو ماں اور باپ دونوں کے پیار کے لیے، دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے تڑپ جاتے ہیں۔ کہیں ماں بچوں کے سامنے باپ کی برائیاں کرنے میں دیر نہیں لگاتی تو کہیں باپ اپنے بچوں کو ان کی سگی ماں کی برائیاں گنواتا نظر آتا ہے لیکن یہ بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ طلاق کے بعد سابقہ میاں بیوی بچوں کے سامنے ایک دوسرے کو بڑھاوا دیتے نظر آئیں یا ماں بچوں کو باپ سے ملنے سے نہ روکے اور باپ بھی اپنے بچوں کو ان کی ماں کے لیے اچھائی بتائے۔ اداکاراؤں کی طلاق ہمیشہ سے ہی ایک متنازعہ معاملہ بنی رہی ہے وہیں کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جن کی طلاق تو ہوگئی لیکن کبھی بھی انہوں نے اپنے بچوں کو ان کے باپ سے ملنے سے نہ تو روکا اور نہ ہی والد کے خلاف بچوں کے ذہن میں کوئی برائی ڈالنے کی کوشش کی۔

گُلِ رعنا:

اداکارہ نے کہا کہ: '' میں نے شوہر سے طلاق کے بعد کبھی عاصم کو اس کے باپ سے ملنے منع نہیں کیا، میں کیسے بچے کو باپ سے دور کروں، اب بچے پہلے کی طرح نہیں ہیں، بچے بڑے ہونے کے بعد والدین سے زیادہ سمجھ بوجھ پاتے ہیں وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کہاں سچے تھے، کہاں صحیح تھے اور کہاں غلط تھے۔ میں نے اپنے حساب سے اکیلی ماں بن کر عاصم کو پہلے پالا، اس کی تربیت کی، پرورش کی، آج بھی میں ایک اداکارہ وہ کر بھی اپنے بچے پر نظر رکھتی ہوں، جس قدر میں رکھ سکتی ہوں اور میں ایک قابلِ فخر ماں ہوں، مجھے فخر ہے میرا بیٹا جو کرتا ہے، جیسا دکھتا ہے وہ سب کچھ میں جانتی ہوں ''

ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیئے، میری زندگی میں میرا گول یعنی مقصد عاصم کو اس کے پیروں پر کھرا کرنا تھا، میں نے اپنے عاصم کو بنانے کے بعد خود کے لئے کام شروع کیا، اگر میں دوسری شادی کرلیتی تو ہر گز بھی اپنے بچے پر اتنی نظر نہیں رکھ پاتی، میں کیوں کرتی شادی؟ ایک سے جُوتے کھا لئے تھےو ہ کافی تھا، اب بار بار تجربہ کرنا بھی صحیح نہیں ہے۔

فضاء علی:

فضاء علی کہتی ہیں: '' میں اپنے سابقہ شوہر سے آج بھی ملتی ہوں اور طلاق کے بعد کبھی بھی بچی کو اس کے باپ سے ملنے سے منع نہیں کیا اور نہ کبھی ان کی برائی اس کے سامنے کی اور میرے سابقہ شوہر نے بھی کبھی بچی کے دل میں ماں کے لئے برائی پیدا نہ کی۔ ''

سائرہ یوسف:

شہروز سبزواری کی سابقہ بیوی سائرہ یوسف کی طلاق کو 2 سال ہونے کو ہیں، لیکن ان 2 سالوں میں آج تک انہوں نے کبھی بیٹی کو والد یا ددیال والوں سے ملنے سے نہیں روکا۔ ان کی بیٹی نورے کبھی دادا کے ساتھ کھیلتی نظر آتی ہیں تو کبھی اپنے والد یہاں تک کہ اپنی سوتیلی ماں صدف کے ساتھ بھی محبت سے رہتی ہیں۔ ان کی مثال پاکستانی کلچر کے لیے بہت زیادہ خوبصورت ہے کیونکہ یہاں صدف کنول جوکہ نورے کی سوتیلی ماں ہیں لیکنو ہ بھی بچی کا خیال بالکل سگی ماں کی طرح رکھتی ہیں۔ ایسا اگر ہر عورت سوچ لے تو شاید سوتیلی ماؤں کی عزت معاشرے میں عام ہو جائے۔

You May Also Like :
مزید