اداکار طلعت حسین کس بیماری کا شکار ہوگئے؟ فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے حقیقت بتا دی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی اور اُن کی اہلیہ ثنا فیصل نے پاکستان کے لیجنڈری سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کی ہے۔

پاکستانی اداکار طلعت حسین گذشتہ چند ماہ سے کافی علیل ہیں اور چند دن قبل وہ اسپتال میں زیر علاج بھی تھے۔ ان کے اہلخانہ نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ہمراہ اداکار طلعت حسین کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی جس کی ویڈیو بھی اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

ویڈیو میں فیصل قریشی اپنی نئی فلم کے حوالے سے طلعت حسین کو بتارہے ہیں کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بہت جلد لاہور جائیں گے اور اس فلم میں وہ ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

طلعت حسین اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ فیصل قریشی بہت اچھے انسان ہیں اور سب ان کی نئی فلم کے لیے تیار ہوجائیں۔

فیصل قریشی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین کا پیار اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہیں، اللہ پاک ان کی یہ مسکراہٹ ہمیشہ قائم رکھے، آمین۔

اُنہوں نے اداکار طلعت حسین میں ڈیمنشیا کے مرض کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

ڈیمینشیا کیسی بیماری ہے؟

ڈیمینشیا ایک دماغی مرض ہے اور اس میں ذہنی جبلتوں کا انحطاط شروع ہو جاتا ہے۔ اس مرض کے مریضوں کو سوچنے، سمجھنے اور یاد رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔

You May Also Like :
مزید