ٹرک نے میری ٹانگ کچل دی اور پھر۔۔ 23 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ ہونے والا ایسا حادثہ، جس نے اسکی زندگی بدل دی

image

زندگی میں ناگہانی آفت کب کہاں کیسے آجائے کسی کو خبر نہیں ہوتی، لیکن جب وہ آتی ہو تو انسان کی دنیا بدل کر رکھ دیتی ہے۔ ایسا ہی کچھ اس جوان لڑکی کے ساتھ ہوا، آئیے جانتے ہیں اسکی کہانی!

یہ مئی 2019 کی بات ہے، میں 23 سال کی تھی جب راستے میں ایک ٹرک نے میری ٹانگ بری طرح کچل دی تھی۔ مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں میرا فوراً علاج شروع ہوا، پر بہت کوششوں کے بعد بھی میری جان بچانے کا ایک واحد حل میری ٹانگ کاٹنا تھا۔ میں اور میرے گھر والے اس بات سے بہت زیادہ ڈر گئے تھے، کیونکہ ایک جوان لڑکی کیلیئے یہ آسان نہیں تھا۔

منان، جس سے میں پیار کرتی تھی وہ اُن دنوں امریکہ میں تھا جب اسے یہ خبر ملی، وہ یہ خبر سن کر بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔

میں اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھی اسلیئے میں نے اسے کہاں کہ، "تم جاسکتے ہو مجھے چھوڑ کر، اگر تم جانا چاہتے ہو تو"۔ پر منان اپنے وعدے پر قائم تھا جو اس نے مجھ سے کیا تھا، اور کہا "تم اتنی آسانی سے مجھ سے جان نہیں چُھڑوا سکتی"۔ حالانکہ وہ مجھ سے دور تھا لیکن پھر بھی اس نے میرا ساتھ دیا میرے ٹھیک ہونے میں۔

ستمبر 2019 میں، میں نے پھر سہارے کی مدد سے چلنے کی کوشش شروع کی، اس دوران منان ویڈیو کال کے ذریعے میری حوصلہ افرائی کرتا رہا۔ میں نے نقلی ٹانگ لگوالی اور وقت کے ساتھ ساتھ مجھے اسکے ساتھ چلنے اور جینے کی عادت ہوگئی۔

آخر 2021 میں، میں بھی امریکہ چلی گئی منان کے پاس۔ اس نے ہر اچھے برے میرا ساتھ دیا میرا خیال رکھا، اور پھر 4 مہینے بعد اس نے جب مجھے شادی کیلیئے پروپوز کیا تو میرے پاس صرف "ہاں" کہنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا کیونکہ اس نے جو میرے لیئے کیا اس کے آگے محبت کا اظہار کرنے کیلیئے کوئی بھی الفاظ کم تھے۔

You May Also Like :
مزید