6 شادیاں کیں لیکن ۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ تانی بیگم اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟

image

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تانی بیگم جن کے بغیر کم و بیش ہر فلم ادھوری لگتی تھی، سلطان راہی کے ساتھ درجنوں فلموں میں نظر آنے والی رنگین اداکارہ تانی بیگم کی اپنی زندگی کے رنگ شادی کے معاملے میں پھیکے پڑ گئے۔ ان کی شہرت کی وجہ جس قدر ان کا کام اور منفرد اداکاری کا ہنر بنا وہیں ان کی 6 شادیوں نے انہیں ہر جگہ مشہور کردیا۔ اداکارہ نے خود اپنے فن سے خود کو تو منوالیا لیکن کوئی بھی ایسا شخص ان کی زندگی میں نہ آسکا جو ان کو دنیا میں سب سے زیادہ متاثر کر پایا ہو ۔ انہوں نے 6 شادیاں کیں لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکی جس کی وجوہات انہوں نے دنیا کے سامنے نہ رکھیں البتہ باہمی اختلافات ان کے ختم ہونے کی بڑی وجہ بنے۔

تانی بیگم نے اداکار ادیب سے بھی شادی کی لیکن یہ شادی بھی ناکام ہوگئی اور پھر مایوسیوں کے بعد انہوں نے پہلے اپنا کام چھوڑا اور پھر ملک بدر ہوگئیں۔ ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں اور ان کی بیٹی سیمی زیدی بھی پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ اب یہ سب امریکہ میں مقیم ہیں۔

ان کا شمار لیجنڈری اداکاراؤں میں ہوتا ہے مگر کسی تقریب میں یہ نظر نہیں آتیں۔ آج بھی 90 کی دہائی کے لوگوں کی پسند تانی بیگم ہیں جن کو اب سکرین پر تو نہیں دیکھا جا سکتا البتہ ان کی بیٹی سیمی زیدی والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اب لوڈ اکثر کرتی رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید