جاپانی لڑکی کو مسلمان کیا اور پھر شادی کی ۔۔ تنویر جمال اپنی بیوی سے کتنی محبت کرتے تھے؟ ان کی زندگی کے کچھ ایسے خفیہ راز جو کم ہی لوگ جاتے ہیں

image

اداکار تنویر جمال حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال شوبز کی دنیا میں بہترین اداکاری اور ہدایتکاری میں گزارے۔ ان کی زندگی میں چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں، کبھی یہ ظاہر نہ ہونے دیتے کہ وہ پریشان ہیں، بلکہ ہر چیز کا ہنس کر مقابلہ کرتے۔ انہوں نے صرف اپنے کام میں جدوجہد کی، بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے تنویر جمال نے بتایا تھا کہ: '' میری بیوی جاپان سے تعلق رکھتی ہے وہ جاپانی تھی۔ مجھے جب وہ پسند آئی تو میں نے گھر والوں سے اپنی پسند کا اظہار کیا، جس پر میں شکر گزار ہوں کہ کسی نے مجھس ے یہ نہیں کہا کہ غیر مذہب لڑکی ہے، نہ کوئی دوسری روک ٹوک لگائی۔ بلکہ یہ کہا گیا کہ آپ سمجھدار ہیں، اپنی زندگی کو اپنے حساب سے گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔ یوں میں نے اپنی بیگم سے شادی کی خواہش کی۔ پہلے اس نے اسلام قبول کیا اور ہم نے نکاح کیا۔ ہماری شادی جاپانی اور پاکستانی روایات کے مطابق سادگی سے ہوئی تھی۔ ''

بیوی سے محبت سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ: '' میری ان سے محبت کا اندازہ ان کے مذہب سے لگا لیجیے، کہ پہلے ان کا مذہب کچھ ارو تھا لیکن انہوں نے مجھ سے شاید کے لیے اس کو بدلا اور اب ہم دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہمارے بچے بھی ہمیں آئیڈیل کپل کے طور پر لیتے ہیں۔ ہمنے محبت سے زندگی کا ہر راستہ ایک ساتھ آسان بنایا ہے۔ کبھی لڑائی بھی ہوتی ہے تو دونوں اپنی غلطیوں کو خود ہی تسلیم کرلیتے ہیں، بیگم من چاہی بات سمجھ جائے تو کوئی شکوہ باقی نہیں رہتا۔ ''

ان کے 3 بچے ہیں۔ 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا۔ انہوں نے کینسر میں اپنی زندگی کی بازی ہاری۔ لیکن 2016 سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے کبھی ان کی زندگی کے آخری وقتوں کے ڈراموں سے اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ان کو کوئی بیماری تھی۔ یہ ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رکھتے تھے۔

You May Also Like :
مزید