بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ طارق عزیز کی بیوہ محروم شوہر کو یاد کر کے لائیو شو میں رو پڑیں

image

مرحوم لیجنڈ طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیز جو ڈاکٹر ہیں نے گزشتہ ماہ مرحوم شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ،

طارق عزیز صاحب مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں۔ ان کے دونوں ہاتھ ہمیشہ جیب میں ہوتے تھے اور وہ ہر مانگنے والے کو کچھ نہ کچھ دیتے تھے لیکن آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کس کو کیا دیتے تھے۔ مجھے لگتا تھا ان کے انتقال کے بعد لوگ انھیں بھول جائیں گے مگر لوگوں کی ان کے لئے محبت بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے مگر یہ بات ان کے انتقال کے بہت بعد پتہ چلی۔ وہ مختلف نوٹس لکھ کر کتابوں میں رکھتے تھے اور ان کے انتقال کے بعد جب ایک دن کتاب میں چٹ دیکھی تو اس بات کا علم ہوا۔ تاہم وقت گزر چکا تھا۔

ڈاکٹر حاجرہ جو ایک گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ خود بے سہارا بچے بے اولاد جوڑوں کو دیتی تھیں لیکن انھوں نے کبھی بچہ گود نہیں لیا کیونکہ طارق عزیز کو لگتا تھا تھا کہ بچہ یا بچی جوان ہونے پر گود لینے والے ماں باپ سے پردے کے پابند ہیں اس لئے انھوں نے گود لینا مناسب نہیں سمجھا۔ البتہ اپنی ساری دولت حکومت پاکستان اور ایک کالج کی لائبریری کو عطیہ کردی ہے۔

You May Also Like :
مزید