پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور نیوز کاسٹر تسکین ظفر 9 جون کو انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 67 برس کی تسکین ظفر کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور وہیں ان کی تدفین بھی کی گئی.
تسکین ظفر کو مارچ 2023 میں صدر عارف علوی نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا. تسکین ظفر نے ہی مئی 1998 میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے تجربوں کی خبر پی ٹی وی پر پڑھی تھی. میڈیا ذرائع کے مطابق معروف نیوز اینکر کافی عرصے سے بیمار تھیں.