سچ بتاؤ دادی کے اکاؤنٹ میں کتنے ملین ہیں؟ 19 سالہ لڑکا 76 سالہ بوڑھی خاتون سے شادی کیوں کرنا چاہتا ہے، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

image

"ایج اِز جَسٹ آ نمبر" آپ نے انگریزی کا یہ محاورہ یقیناً سنا ہوگا، جس کا مطلب ہوتا ہے "عمر صرف ایک نمبر کے سوا کچھ نہیں"

لیکن آج ہم جس نوجوان کا واقعہ آپ کو سنانے جارہے ہیں اس نے اس بات کو ثابت کردیا کہ پیار کی کوئی عمر نہیں، وہ صرف ایک نمبر ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اطالوی (اٹلی کا رہنے والا) نوجوان ٹک ٹاک پر ایک ایسی عورت کو پرپوز کر رہا ہے جو دیکھنے میں اسکی دادی کی عمر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، 19 سالہ ڈی اینا نے پیر کو سوشل میڈیا سائٹ پر یہ دعویٰ کیا کہ، اس کی اپنی 76 سالہ سول میٹ (روحانی ساتھی) سے منگنی ہو گئی ہے، جس کا نام عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

نوجوان کے مطابق، بزرگ خاتون اسکے روحانی سکون اور خوشی کی وجہ ہیں۔

ڈی اینا کی ویڈیو، جس کو 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اس میں نوجوان اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بزرگ خاتون کو پرپوز کررہا ہے۔

نوعمر، جو 2003 میں پیدا ہوا ہے، اپنے سے 57 سال بڑی 1946 میں پیدا ہونے والی اپنی منگیتر کو بوسہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو اس پرپوزل سے بہت خوش دکھائی دیتی ہیں۔

ڈی اینا نے اٹیلین زبان میں ویڈیو کا کپشن دیا "لا نوسٹرا پرومیسا"، جس کا مطلب ہے "ہمارا وعدہ"۔

نوجوان نے بزرگ خاتون کو ہیرے کی چمکتی ہوئی انگوٹھی بھی تحفے میں دی اور ساتھ لکھا، "یہ صرف ایک طویل رشتے کی شروعات ہے"۔

سوشل میڈیا صارفین یہ دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے اور ٹِک ٹوکرز نے ڈی اینا پر الزام لگایا کہ، وہ اس عورت کو پیسے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ایک نے سوال کیا کہ، سچ بتاؤ دادی کے اکاؤنٹ میں کتنے ارب ہیں؟

دریں اثنا، کچھ ناظرین کا خیال تھا کہ، بزرگ خاتون دراصل ڈی اینا کی دادی ہیں اور یہ ویڈیو ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔

دوسروں نے نوٹ کیا کہ دونوں عام طور پر گال پر بوسہ لیتے ہیں، اور انہوں نے ٹک ٹاک پر شیئر کی ہوئی کسی بھی ویڈیو میں کبھی بھی کوئی نازیبا حرکت نہیں کی۔

اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ حقیقت کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید