حاملہ عورت کی چیخیں سن کر مدد کو گئی تو اس نے ۔۔ پہلی خاتون ڈاکٹر جسے سزائے موت دی گئی، ایسا کیوں ہوا؟ دلچسپ قصّہ

image

ایگنوڈائس قدیم یونان میں ایتھنز کی پہلی خاتون ڈاکٹر تھیں جن کی کہانی کو دائیوں نے صدیوں سے مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔ اس کی کہانی ایک رومن مصنف نے سنائی ہے۔

قدیم یونان میں، خواتین کو کئی سالوں تک طب کی تعلیم حاصل کرنے سے منع کیا جاتا تھا جب تک کہ کوئی ایسا نہ آگیا جس نے یہ قانون توڑا۔ اس سخت قانون کے چلتے کسی عورت میں اتنی ہمت نہ تھی کہ وہ اسکے خلاف جاتی لیکن، 300 قبل مسیح میں پیدا ہونے والی ایگنوڈائس میں یہ ہمت اور سچا جذبہ تھا۔ اس نے اپنے بال کٹوائے اور مردوں کے لباس میں سکندریہ میڈیکل اسکول میں داخلہ لیا اور اپنی پڑھائی جاری رکھی، طبی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ایتھنز کی سڑکوں پر گھومتی رہی۔

ایک دن چلتے ہوئے اس نے درد میں مبتلا ایک عورت کی چیخیں سنی وہ اس کے پاس گئی تاہم، عورت نہیں چاہتی تھی کہ ایگنوڈائس اسے ہاتھ لگائے حالانکہ وہ شدید درد میں تھی۔ کیونکہ وہ سمجھتی تھی کہ ایگنوڈائس ایک مرد ہے۔

ایگنوڈائس نے کسی کو دیکھے بغیر اپنے کپڑے اتار کر ثابت کیا کہ وہ ایک عورت ہے اور اس عورت کو بچے کی پیدائش میں مدد کی۔ یہ کہانی جلد ہی عورتوں میں پھیل گئی اور تمام بیمار عورتیں ایگنوڈائس کے پاس علاج کیلیئے جانے لگیں۔ مرد ڈاکٹروں میں حسد بڑھ گیا اور انہوں نے اس پر الزام لگایا کہ، ایگنوڈائس (جسے وہ مرد سمجھتے تھے) وہ خواتین مریضوں کو ورغلاتا ہے۔

مقدمہ درج ہوا، مقدمے کی سماعت میں ایگنوڈائس عدالت کے سامنے کھڑی ہوئی اور ثابت کیا کہ وہ ایک عورت ہے۔ لیکن اس بار، اسے طب کی تعلیم حاصل کرنے اور بطور خاتون طب کی مشق کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی۔

خواتین نے اس سزا پر بغاوت کی، خاص طور پر ان ججوں کی بیویوں نے جنہوں نے اسکو سزائے موت دی تھی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر ایگنوڈائس کو مارا گیا تو وہ اس کے ساتھ اپنی موت کے منہ میں جائیں گے۔ اپنی بیویوں اور دیگر خواتین کے دباؤ کو برداشت کرنے سے قاصر، ججوں نے اگنو ڈائس کی سزا کو ختم کر دیا، اور اس کے بعد سے خواتین کو ادویات کی مشق کرنے کی اجازت دے دی گئی، بشرطیکہ وہ صرف خواتین کا علاج اور دیکھ بھال کریں۔

اس طرح ایگنوڈائس نے تاریخ میں پہلی یونانی خاتون ڈاکٹر، طبیب اور ماہر امراض نسواں کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔

You May Also Like :
مزید