ٹک ٹاک کی شوقین لڑکیوں کے لیے بڑی خبر، ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

image
نوجوانوں میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے بڑھتے رجحان کو روکنے کے لیے بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی کے لیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کی حکومت نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے بائیکاٹ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ایپلی کیشن پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی وجوہات بتاتے ہوئے ممبر اسمبلی نے بتایا کہ یہ ایپلی کیشن ملک کے نوجوانوں اور بچوں کو گمراہ کر رہی ہے اور بچے اس پر نازیبا اور نامناسب ویڈیوز دیکھ کر اپنا مستقبل تباہ کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ایم منی کاندان نے کہا کہ اب چونکہ سیاسی رہنماؤں نے بھی اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے لہٰذا ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی عائد کرنے کے لیے اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گیم کو بھی ٹھیک اسی طرح بند کروایا جائے گا جس طرح ملک میں بلیو وہیل گیم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

News source : GNN

You May Also Like :
مزید