مسجد کو بھی نہیں چھوڑا۔۔ خاتون ٹک ٹوکر کی مسجد کا احترام بالائے طاق رکھ کر نامناسب ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

image

پہلے لوگ مسجد کے باہر سے بھی گزرتے تھے تو احترام سے گزرتے تھے لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ وہ عزت و احترام بھی بھول چکے ہیں، حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر خاتون نے اپنی نامناسب ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جس کے بعد انٹر نیٹ پر صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

دراصل یہ ویڈیو فیصل مسجد اسلام آباد میں بنائی گئی ہے، جہاں ٹک ٹاکر خاتون نامناسب انداز میں چہل قدمی کرتی ہوئی پائی گئیں۔ ان کا لباس پنجابی فلموں کی اداکاراؤں کے طرز کا تھا جو کہ دیکھنے میں بہت عجیب لگ رہا تھا خاص کر ایسا لباس مسجد میں تو پہن کے آنے لائق بلکل نہیں تھا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد ہی ٹِک ٹوکر مشکل میں پڑ گئیں، آئیے آپ کو بھی وہ ویڈیو دکھاتے ہیں

ویڈیو وائرل کے ساتھ ہی لوگوں نے خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ کرنا شروع کردیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے مارگلہ تھانے میں پی پی سی کی دفعہ 295 کے تحت "مذہب سے متعلق جرائم" کا ارتکاب کرنے، اور اس کے وقار کو مجروح کرنے یا اسے نقصان پہنچانے اور عبادت کی جگہ غیر مناسب ویڈیو بنانے کے لیے ٹک ٹاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔. پولیس نے اس وائرل ویڈیو کی جھلک کے بعد کارروائی کی جس میں خاتون کو مسجد کے احاطے میں چہل قدمی کرتے ہوئے پایا گیا ہے، اس کے چہرے پر کوئی نقاب نہیں ہے اور سر بھی ننگا ہے۔ واضح رہے کہ مساجد میں سر ڈھانپے بغیر کوئی داخل نہیں ہو سکتا۔ یہ مارگلہ پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر کی دستاویز ہے۔

ٹک ٹاکر کو محض کچھ شہرت کی خاطر یا صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے مذہبی مقام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھ کر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ یہاں سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے کچھ اسکرین شاٹ موجود ہیں

You May Also Like :
مزید