آپ کی ہمت پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک مثال ہے ۔۔ ترک خاتونِ اوّل کی سوشل میڈیا پر مسجدِ اقصیٰ کا دفاع کرتے ہوئے مشہور ہونے والی مریم عفیفی سے بات چیت وائرل

image

ترک خاتون اوّل طیب اردوان کی زوجہ کی فلسطینی بہادر خاتون مریم کو کال، بہادری کی مثال قائم کرنے پر خوب سراہا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی خاتون اول امینہ اردوان نے مسجدِ اقصیٰ کا دفاع کرتے ہوئے فوجیوں کے ہاتھوں اسکارف پکڑ کر گھسیٹنے پر مسکرا کر دنیا کو امن کا پیغام دینے والی مریم عفیفی کو کال کی اور خیالات سے آگاہ کیا۔

ویڈیو کال پر بات چیت کے دوران امینہ اردوان نے کہا کہ ’مریم عفیفی کی ہمت اور حوصلہ پوری دُنیا کی خواتین کے لیے ایک مثال ہے اور آپ کے نڈر اور بےخوف انداز کی وجہ سے ناصرف ہمیں بلکہ پوری دُنیا کو آپ پر بےحد فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے، اور اُن کی ہر دُعا میں فلسطین لازمی شامل ہے امینہ خاتون نے مریم کو بتایا کہ طیب اردوان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ تھے اور آنے والے وقت میں اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

امینہ خاتون نے مریم کی ہمت اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوب سراہا اور انہیں ترکی آنے کے لئے مدعو کیا، ساتھ ہی انہوں نے مریم عفیفی کو ترکی میں فلسطینی موسیقی سکھانے کی بھی گزارش کی۔

یاد رہے کہ مریم عفیفی ایک فلسطینی گلوکارہ اور موسیقار ہیں، گزشتہ دنوں جب اسرائیلی فورسز کی جانب سے بیت المقدس پر حملہ کیا گیا تھا تو فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے دوران مریم کو اسکارف سے پکڑ کر گھسیٹا۔

اِسی دوران مریم عفیفی اپنے بُلند حوصلے اور جذبے کے ساتھ اسرائیلی فورسز کے سامنے مُسکرا دیں جس کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئیں مریم عفیفی کا یہ پیغام اور جذبہ دیکھ کر دنیا نے ان کی ہمت کو خوب سراہا اور ان کی بہادری کی مثال قائم ہو گئی۔

You May Also Like :
مزید