چھوٹے بچے کا بڑا دل ۔۔ ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک معصوم بچے نے پیسے کیوں بھجوائے ؟ وجہ جان کر سب تعریف پر مجبور

image

گزشتہ ایک مہینے سے پاکستان کے اندر سیلاب نے تباہ کاری مچا رکھی ہے ۔ جس کے حوالے سے صرف اندرون پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے

سیلاب زدہ علاقوں میں معصوم بچے بے گھر اور بے بستر پتھروں پر دن رات گزارنے پر مجبور ہیں کھانے اور پانی کے قطرے قطرے کو ترس رہے ہیں ۔ سیلاب کے متاثرین اتنے زيادہ ہیں کہ ان کی بحالی اور انکی مدد کرنا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ان متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کی اپیل کی ہے

چھوٹے بچے کی بڑی امداد

گزشتہ دن پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترکی کرنسی کے پچاس لیرا کا نوٹ اور ایک خط شئیر کیا ہے یہ خط یونس باجد نامی ایک بچے نے تحریر کیا ہے اس خط کا ترجمہ پاکستانی سفارت خانے سے اپنے ٹوئٹر میں کیا ہے

جس میں اس کا کہنا تھا کہ محترم سفیر صاحب ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب کی صورتحال سے بہت غمزدہ ہیں۔ اور اپنے پاکستانی بھائيوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یونس باجد کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اپنے پاکستانی بھائيوں کے ساتھ ہیں اور میری ماں بھی قرآن پاک پڑھ کر ان کے لیۓ دعا کرتی ہےاور میرے گھر والے بھی دعاگو ہیں

اس کے ساتھ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنے اسکول ٹرپ کے لیۓ جمع کی گئی اپنی جیب خرچ کے 50 لیرا اپنے پاکستانی بھائيوں کے لیۓ دیتا ہوں ۔ اللہ آپ کی مدد فرما‎ۓ

ایک بڑی مثال

اگرچہ پچاس لیرا کی رقم کوئی بہت بڑی رقم نہیں ہوتی مگرمیں چھپا جزبہ اور پاکستانی بھائيوں کے لیۓ اپنے اسکول ٹرپ کے پیسے دینا ایک بڑی مثال ہے جس نے سب کے دلوں میں ترکی بھائيوں اور خاص طور پر اس بچے کی محبت کو بہت بڑھا دیا ہے

You May Also Like :
مزید