اکثر دیکھا جاتا ہے جن گھروں میں جڑواں بچے ہوتے ہیں وہ بچپن سے انھیں ہر چیز ایک جیسی دلاتے ہیں اور عام طور پر انکی پسند بھی ایک سی ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ پسند جیون ساتھی کے معاملے میں بھی ایک سی نکلے تو؟ آج اسی حوالے سے ایک واقعہ آپ کو سنانے جارہے ہیں جو بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا۔
جہاں 2 بہنوں نے ایک ہی شخص سے شادی کرلی۔ دنیا کی ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اچھے دل والا اور خوبصورت ہو۔ لیکن یہاں ایسا کیا مجبوری بنی کہ انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا۔
جی ہاں تو یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ یہ 2 بہنیں دارصل جڑواں ہیں، پچپن سے ایک جیسے کپڑے پہنتی ہیں، ایک جیسے بال بناتی ہیں مختصراً یہ کہ سب کام ایک جیسے ہی کرتیں ہیں۔ تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ جیون ساتھی بھی کیوں نہ ایک ہی ہو۔ اپنے اس فیصلے کی تکمیل کیلئے بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سولا پور کی ان بہونوں نے ایک لڑکے کا انتخاب کیا۔
36 سالہ ان جڑواں بہنوں نے شادی بھی کر لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہوئی۔ جس کے بعد قانون حرکت میں آیا اور ان تینوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا کیونکہ بھارت میں یہ قانون ہے کہ پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے آپ دوسری شادی نہیں کر سکتے۔
یہی نہیں ان بہنوں کا نام پنکی اور رنکی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی پروفیشنل ہیں اور والد کی وفات کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں اور ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ شادی انہوں نے دھوم دھام سے کی۔
اس تقریب کی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں دولہے کو ہار پہنانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ دولہے کو دوستوں نے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔
بہرحال بڑی کوشش کے بعد دونوں بہنوں نے ہار پہنا ہی دیا۔ واضح رہے کہ ہار پہنانے کی رسم ہندو رسم و رواج میں اہم مانی جاتی ہے۔