مائیں الگ پر بچے جڑواں ۔۔ 2 بہنوں کا جڑواں بچوں کو جنم دینے کا حیرت انگیز واقعہ جس پر ڈاکٹر بھی حیران ہیں

image

اگر آپ نے بھی کبھی جڑواں بہن بھائیوں کے ساتھ کلاس میں پڑھا ہو یا کہیں ساتھ کام کیا ہو تو یقیناً ایک جیسی شکلیں اور چال ڈھال کی وجہ سے بار بار نام پوچھنا پڑتا ہوگا۔

یوں تو جڑواں بچے کم کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ حیران کن بات تب ہوتی ہے جب خاندان میں ایک سے زائد جڑواں بچوں کے جوڑے پائے جائیں اور ہم جو دلچسپ کہانی آپ کو سنانے جارہے ہیں اس میں تو حد ہی ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی رہائشی 36 سالہ جڑواں بہنوں گیلیان گوگاس اور نکول پیٹریکاکوس نے حیرت انگیز طور پر ایک ہی دن، ایک ہی اسپتال میں اپنے بچوں کو جنم دیا ہے اور اس لحاظ سے وہ دونوں بھی جڑواں ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گیلیان کے ہاں 22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے بیٹے کی ولادست ہوئی جبکہ 5 گھنٹے کے فرق سے نکول نے بیٹے کو جنم دیا۔ اس حوالے سے نکول نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بچپن سے بڑے ہونے تک ہمیشہ سب کچھ ایک ساتھ کیا ہے لہٰذا ہمارے بچوں کا بھی ایک ہی وقت میں پیدا ہونا حیرت انگیز اتفاق کی اعلیٰ مثال ہے۔

دونوں بچوں کی ولادت بھی ایک ہی ڈاکٹر کے ہاتھوں ہوئی جبکہ بچوں کا وزن بھی پیدائش کے وقت ایک جتنا( 3.5 کلو گرام) تھا۔ اسپتال کے ڈاکٹر کا بھی کہنا ہے کہ ویسے تو جڑواں بچے پیدا ہونا ہی دلچسپ ہوتا ہے البتہ دونوں جڑواں بہنوں کا ایک ہی دن بچوں کو جنم دینا اس سے زیادہ حیرت انگیز ہے۔

You May Also Like :
مزید