ہم دونوں جڑواں بہنوں نے ان دونوں جڑواں بھائیوں سے شادی کی، لیکن پھر ڈاکٹر نے بتایا کہ ۔۔ دنیا بھر میں موجود 5 ایسے جوڑے جنہوں نے اپنے ہم سفر بھی جڑواں چُنے

image

بچے کی پیدائش پر والدین خوش تو بہت ہوتے ہیں، لیکن جب جڑواں بچے پیدا ہوں تو خصوصاً ماں کو بہت خوشی بھی ہوتی ہے اور یہ ڈر بھی لگتا ہے کہ ہائے دونوں بچوں کو پالوں گی کیسے، لیکن ماں اپنی محبت سے سب کچھ آسانی سے کرلیتی ہے۔ جڑواں بچوں کی شادی کا وقت آئے تو سسرالیوں کو کنفوزن ہو جاتی ہے کہ ہمارے والا دولہا یا دلہن کونسی ہے؟ آج ہم آپ کو ایسے ہی دنیا بھر کے 5 جوڑوں سے ملوانے جا رہے ہیں جو آپس میں جُڑواں ہیں۔

دنیا میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ جڑواں بہنوں کی شادی جڑواں بھائیوں سے ہوئی ہو تاہم آج ہم آپ کے لیے یہ دلچسپ آرٹیکل لائے ہیں جس میں 5 جوڑیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والے جڑواں بہنیں اور جڑواں بھائی

Briana اور Brittany دونوں آئیڈینٹیکل ٹوئنز (ہم شکل) بہنیں ہیں۔ انہوں نے امریکی ریاست اوہیو کے شہر ٹوئنزبرگ میں سال 2017 اگست کے ماہ میں ٹوئن فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات جڑواں بھائیوں Jeremy اور Josh Salyers سے ہوئی۔ Briana کے مطابق یہ لمحہ انتہائی جادوئی تھا کیونکہ اس سے قبل ان بہنوں کی زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ ان کی ملاقات جڑواں بھائیوں سے ہو جو کہ انہیں پسند بھی آجائیں۔

فیسٹیول میں ملاقات کے بعد بہنوں نے ارادہ کر لیا کہ وہ ان لڑکوں کو جاننے کی کوشش کریں گی اور بات آگے بڑھائیں گی۔ آج کل چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے لہٰذا رابطہ قائم کرنا کوئی مشکل کام ثابت نہیں ہوا۔

تاہم اس طرح ان کا رابطہ قائم ہوا، دونوں کی شادی ایک ہی دن ہوئی جبکہ لباس اور ہر چیز میں مماثلت باخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ دونوں جوڑیاں ایک ہی گھر میں مقیم ہیں۔ حیران کن موڑ ان چاروں کی زندگی میں اس وقت آیا جب 2020 اگست کے ماہ میں دونوں بہنیں ایک ساتھ حاملہ ہوئیں، دونوں جوڑوں کے ہاں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

لیکن ان کے اولاد کے حوالے سے ڈاکٹر نے ان کو تنبیہ کردی ہے کہ اب اگر آپ کی جڑواں جڑواں اولادیں ہوں تو ان کی شادیاں نہ کروائیے گا کیونکہ آپ کی جینز میں جو مشترکہ بیماریاں ہیں وہ بچوں کی نسل کو تباہ کردیں گی، اس سے کئی جگر و معدے کے مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا اب مذید جڑواں بچوں کی شادیاں نہ کروائیں۔

نائجیریا سے تعلق

حسن اور حسینی جڑواں بھائی ہیں جن کا خواب تھا کہ اِن کی شادی جڑواں بہنوں سے ہی ہو۔ 20 نومبر 2020 کو ان کا یہ خواب پورا ہو گیا جب دونوں کی شادی جڑواں بہنوں حسنہ اور حسینہ سے ہوئی۔ یہاں اس قدر اتفاق تھا کہ ناصرف یہ لوگ جڑواں بلکہ ان کے نام بھی انتہائی حد تک مماثلت رکھتے تھے۔

اِس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو بھی جذبات ہیں انہیں ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے، یہ انتہائی خوشگوار احساس ہے۔

یونیورسٹی میں ملاقات

جڑواں بہنیں Kassie اور Krissie ، بھائی Zack اور Nick بھی ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی زندگی حیران کن طور اس وقت تبدیل ہوئی جب دونوں جڑواں بہنوں کی شادی جڑواں بھائیوں سے ہوئی۔

ان کی ملاقات یونیورسٹی کی کلاس میں ایک دوسرے سے ہوئی، انہوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور پھر شادی کے لیے تیار ہو گئے۔ یہ 4 لوگ بھی ایک ساتھ ایک ہی اپارٹمنٹ میں قیام پذیر ہیں۔

اسکول میں ملاقات

دنکر اور دلراج دونوں بھائی بھارتی ریاست کیرالہ کے اسکول میں پڑھتے تھے ان کی جماعت میں دو جڑواں بہنیں ریما اور رینا پڑھتی تھیں۔ اسکول کے زمانے سے اچھی دوستی تھی اور پھر جوانی تک رہی، اس دوران دونوں بھائیوں کو دونوں بہنوں سے محبت ہوگئی اور پھر انہوں نے آپس میں شادی کرلی۔

پارک کے باہر ہونے والا حادثہ

یہ امریکی بہنیں بازینا اور زائنہ پارک میں چہل قدمی کرنے کے لئے گئیں تھیں اور جب وہاں سے واپس آرہی تھیں تو ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکرا گئی تھی، اتفاقاً ان کو بچانے والے دو جڑواں بھائی مارگل اور جسٹل تھے، اس حادثے کے بعد دونوں بہنیں اور دونوں بھائیوں کی دوستیاں بڑھ گئیں اور معاملات شادی تک پہنچ گئے۔

٭ کیا آپ بھی ایسے کسی جڑواں جوڑے کو جانتے ہیں؟ اگر ہاں تو ہمیں بھی ان کے بارے میں ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

You May Also Like :
مزید