پاپا کی ہمشکل پریاں جو جڑواں ہیں ۔۔۔ شوبز کے 5 مشہور اداکار جن کے جڑواں بچے ہیں

image

خاندان میں اگر جڑواں بہن بھائی ہوں تو ان سے فیملی کی رونق میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جڑواں بہن بھائی خاندان کے ہر فرد کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور ان سے محبت بھی زیادہ کی جاتی ہے۔

اسی طرح کئی شوبز شخصیات ایسی ہیں جن کو اللہ نے جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔ آج ہم جانیں گے کہ وہ کونسے مشہور اداکار ہیں جن کے ہاں ہم شکل بچے موجود ہیں۔

1-شان شاہد

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں۔ اداکار کی تین بیٹیاں جڑواں ہیں۔ شان کی چاروں بیٹیوں کے نام رانے، فاطمہ، شاہ بانو اور بہشت بارین ہے۔ وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

2- سنجے دت

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کے بچے بھی ہمشکل ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔

3- عدنان شاہ ٹیپو

عدنان شاہ ٹیپو اپنی چار پریوں کے ہیں شدید دیوانے ہیں اور ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ان کے اسکول کے ہر فنکشن میں لازمی جاتے ہیں اور جب وہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ یہ کوئی بڑا ستارہ ہے، کیونکہ اس وقت ان کے لئے سب سے اہم ستارے ان کی بیٹیاں ہوتی ہیں۔ اداکار کی بیٹیاں زیادہ تر انہیں ایک جیسے کپڑے زیب تن کرتی ہیں۔ عدنان شاہ نے اپنی بیٹیوں کے نام بھی بہت سوچ سمجھ کر اور بہت ہی شفقت سے رکھے ہیں جن کے نام روشنی، خوشی، تعبیر اور منت ہیں۔

4- کرن جوہر

فلم پروڈیوسر کرن جوہر جن کا شمار اداکاروں میں تو نہیں ہوتا مگر شوبز میں ان کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ بھی اپنے دو خوبصورت جڑواں بچوں کے پاپا ہیں۔ فلم ڈوائریکٹر کے جڑواں بچوں کے نام یش اور روحی ہے۔

5- کرنویر بوہرہ

ٹیلی ویژن کے ستارے کرنویر بوہرہ اور ان کی اہلیہ تیجے سدھو بھی اپنی جڑواں پریوں کے قابل فخر والدین ہیں۔ اداکارجوڑی کی دونوں بیٹیوں کے نام وینا بوہرہ اور بیلا بوہرہ ہیں۔

You May Also Like :
مزید