"جتنی بار میرا دل چاہے گا اور جب تک یہ کپڑے استعمال کے قابل ہیں میں انھیں پہنتی رہوں گی، آپ بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرلیا کریں اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور وقت بھی بے کار کاموں میں ضائع نہیں ہوتا"
یہ کھرے کھرے الفاظ ہیں اداکارہ عروہ ہوکین کے جنھوں نے انسٹاگرام پر خوبصورت کڑھائی والے لباس میں تصویر شئیر کی تو ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "عروہ ایک ہی لباس کتنی بار پہنیں گی؟
بس پھر کیا تھا۔ عروہ نے صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اچھا خاصہ لیکچر دے ڈالا. عروہ م صارف کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھتی ہیں کہ میرا مشورہ ہے کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بُری عادتوں سے پرہیز کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔
واضح رہے عروہ زیادہ تر سفید اور کریم لباس پہننا پسند کرتی ہیں. اگرچہ ان کے پاس جوڑوں کی تو کوئی کمی نہیں لیکن اپنے پرانے جوڑے دوبارہ پہننا کوئی بری بات نہیں۔