یہ لڑکی کون ہے جو اپنا ہر کپڑا ایک بار پہننے کے بعد اسے دوبارہ نہیں پہنتی؟

image

لڑکیوں کے منفرد شوق تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ چاہتی ہیں کہ ان کے جیسے کپڑے کوئی نہ پہنے، لیکن حال ہی میں ایک ایسی لڑکی کے چرچے انٹرنیٹ پر ہو رہے ہیں جو چاہتی ہے کہ اس کے جیسے کپڑے اس کی دوستیں بھی پہنیں لیکن اس کے بعد۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ نہیں کوئی مزاق ہو رہا ہے، مگر یہ حقیقت ہے۔ اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ خواتین اپنی ہر چیز کی صفائی ستھرائی کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں کہ ان کے کپڑے یا کوئی بھی چیز گندی نظر نہ آئے، یہ فوراً چیزوں کو صاف کرلیتی ہیں، دھولیتی ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو ایسی لڑکی کی کہانی بتا رہے ہیں جو کپڑے بھی نہیں دھوتی ۔۔ چلیں آپ بھی جانیئے یہ کون ہے؟

سیفران ڈریویٹ بارلو

سیفران ڈریویٹ بارلو نامی یہ لڑکی دیگر لڑکیوں سے منفرد اس لئے ہے کیونکہ یہ جو کپڑے ایک مرتبہ پہن لیتی ہے، ان کو دوبارہ کبھی بھی نہیں پہنتی ہے اور نہ دھوتی ہے اور نہ اپنے گھر میں رکھتی ہے۔ سیفران کپڑے خریدتی ہے، ان کو پہنتی ہے، پھر دھوئے بغیر اپنی کسی سہیلی کو دے دیتی ہیں کہ اب ان کو تم پہن لو۔

سیفران کے مطابق: '' میں نے کبھی کپڑوں کو ایک مرتبہ سے دوسری مرتبہ نہیں پہنا ہے، کیونکہ مجھے نہیں پسند ایک مرتبہ کا ڈریس دوبارہ پہنوں، میرے پاس لاکھوں مالیت کے کپڑے ہیں میری الماری میں ابھی موجود ہیں جن کو میں نے خرید کر رکھا ہوا ہے ، کسی کو بھی نہیں دیا اور نہ خود پہنے، جو خود پہنتی ہوں وہ لوگوں کو دیتی جاتی ہوں، اکثر تو میں کپڑوں کو پھینک دیتی ہوں، جس کو ضرورت ہو لے لے ، لیکن دھوئے بھی خود ہی، ''

واضح رہے کہ یہ لڑکی سیفران 21 سال کی ہیں اور ان کے والد کروڑ پتی بیری اور ٹونی ہیں جن کی دولت کی اکلوتی وارث سیفران ہیں۔

You May Also Like :
مزید