استغفر اللّٰہ! دلہا دلہن کی غیرت تو بلکل مرگئی ہے۔۔ اُشنا شاہ کی شادی کا جوڑا دیکھ کرصارفین ناراض ہوگئے، شدید تنقید کا شکار

image

حال ہی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اُشنا شاہ، حمزہ امین سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ شادی میں شوبز کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔ شادی کے موقع پر اشنا شاہ نے سرخ لہنگا اور حمزہ امین نے سفید شیروانی پہن رکھی تھی۔

مقبول بین الاقوامی فنکار ہربی سہارا نے انکی شادی میں پرفارم کیا۔ فنکار نے اشنا شاہ کی شادی پر اپنا مقبول ترین گانا 'بلو نی تیرا لال گھگھرا' گایا۔ جس پر اشنا نے گانے کی دھن پر رقص بھی کیا۔ آئیے ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں۔

عوام نے ان کا ڈانس پسند نہیں کیا اور اشنا شاہ کو ہندوستانی طرز کی شادی کا اہتمام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اشنا شاہ کی ڈریسنگ، سیٹ اپ اور دیگر کئی چیزیں ہندوستانی شادی کا لُک دے رہی ہیں۔ فیس بک صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی شادی خالصتاً ہندوستانی شادیوں سے متاثر ہے۔

فیس بک صارفین نے اشنا شاہ کے ڈانس کا بھی مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لباس کا انتخاب بھی غلط ہے اور اس نے بہت کم کپڑے پہن رکھے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے لکھا، وہ منگل سوتر اور سندور لگانا بھول گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی پر ایسی پرفارمنس، شادی کے بجائے اوورریٹڈ کنسرٹ کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ بہت سارے سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ انہوں نے خراب آؤٹ فٹ کا انتخاب کیا جس کی وجہ سے وہ اپنے خاص دن کو خاص نہیں بنا سکیں۔

You May Also Like :
مزید