اشنا شاہ ایک خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں۔ وہ ایک انتہائی مثبت انسان ہیں اور انڈسٹری میں ان کے بہت سے دوست ہیں۔ اشنا شاہ نے کافی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ شریک اداکاروں کے ساتھ حیرت انگیز دوستی بھی رکھتی ہیں۔ وہ اپنی محبت بھری شخصیت کی وجہ سے انڈسٹری سے پیار کرتی ہیں اور باقی لوگ ان سے۔
حال ہی میں اشنا شاہ، حسن چوہدری کے ساتھ دی ٹاک شو میں نظر آئیں۔ شو میں انہوں نے سجل علی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ، "سجل علی ایک شاندار اداکارہ ہیں اور اُنہیں اُن سے نوٹس لینے چاہیں۔ میں سجل علی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ، آپ ایک اسٹار ہیں، جو کہ آپ جانتی ہیں اور آپ نے اسے اچھے سے اپنایا اور سنبھالنا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب سمجھ دار ہوگئی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ، "حال ہی میں، میں نے سجل علی سے ملاقات کی، ہم نے ایک دوسرے سے بات چیت کی، میرا پہلا ڈرامہ ان کے ساتھ ہی تھا، ہم زیادہ نہیں ملے لیکن میں نے انہیں اس وقت سب سے زیادہ مطمئن، خوش اور پر اعتماد دیکھا جتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ وہ زندگی سے اب بہت خوش ہیں اور آج وہ اتنے بڑے مقام پر ہیں جہاں میں نے اسے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا۔"