شوہر بیوی سے اپنا موبائل نہ چھپائیں کیونکہ۔۔ اشنا شاہ نے شادی کے بعد شوہر کے موبائل کے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

image

میاں بیوی میں موبائل چیک کرنے کے حوالے سے اکثر بحث ہوتی رہتی ہے۔ اکثر جوڑوں کا ماننا ہے کہ یہ ان کا حق ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ میاں بیوی کے رشتے کے باوجود ذاتیات بہرحال قائم رہنی چاہئیں۔ آئیے جانتے ہیں نئی نئی شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ اس حوالے سے کیا کہتی ہیں۔

“بیویاں اپنے شوہروں کے موبائل کیوں نہ چیک کریں؟ انھیں اس کا پورا حق ہونا چاہیے۔ اول تو بیوی کو کبھی اپنے شوہر کا فون چیک کرنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے لیکن اگر کبھی وہ اچانک فون اٹھاکر چیک کرنے لگے تو شوہروں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے نہ ہی شوہر حضرات کو موبائل فونز بستر پر الٹا کر کے رکھنا چاہیے۔“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ اشنا شاہ کا جنھوں نے گزشتہ شب ایک ٹاک شو میں میاں بیوی کے رشتے سے متعلق باتیں کیں اور اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بھی بتایا۔ اشنا شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر حمزہ امین بہت اچھے ہیں اور وہ ان سے موبائل سمیت کچھ نہیں چھپاتے۔ باقی شوہروں کو بھی اپنی حرکتیں ایسی رکھنی چاہئیں کہ بیویوں کو موبائل چیک کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

اشنا شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لئے نیا موضوع مل گیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اشنا شوہر کے بارے میں بیان دینے میں کافی جلد بازی سے کام لے رہی ہیں کیونکہ ان کی شادی کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا جبکہ کچھ صارفین اسے ذاتیات میں مداخلت گردان رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید