ڈراموں میں طلاق کو غلط دکھایا جاتا ہے جبکہ میری ماں کی بھی ۔۔ اُشنا شاہ کی طلاق اور والدہ کی زندگی سے متعلق چند انکشافات

image

یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ ڈراموں میں شادی کے بعد طلاق کو برا دکھایا جاتا ہے۔ میں خود ایک طلاق یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ میری والدہ نے بطور سنگل پیرنٹ ہماری پرورش کی۔ انھوں نے تین تین نوکریاں کرکے ہم بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا. میری والدہ نے اشتہاریات، ریڈیو، رائٹنگ سمیت کئی شعبوں میں کام کیا ہے اور بہت محنت کی ہے لیکن اپنے لیے کچھ بھی نہیں کیا، انہوں نے ہمارے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

یہ کہنا ہے اداکارہ اشنا شاہ کا جنھوں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے طلاق کے موضوع پر بات کی

اشنا نے کہا کہ مجھے ان ڈراموں میں کام کرنے کا بہت دُکھ ہے جس میں شادی کے بعد خاتون کے ساتھ ظلم و ستم تو دکھایا جاتا ہے لیکن ڈرامے کے آخر میں یہ بھی دکھایا جاتا ہے کہ لڑکی سُسرال والوں کو معاف کردیتی ہے اور سب صحیح ہوجاتا ہے. جبکہ ہر دفعہ یہ دکھانا صحیح نہیں ہے، یہ کیوں نہیں دکھایا جاتا کہ لڑکی نے علیحدگی اختیار کرلی، شادی کے بعد طلاق کو اتنا برا کیوں سمجھا جاتا ہے۔

ڈراموں میں یہ دکھانا کہ گھر کسی صورت نہیں ٹوٹ سکتا سراسر غلط ہے، بے شک طلاق اللہ کو ناپسند ہے لیکن جو حق اللہ نے عورت کو دیا ہے کہ جب اس کے ساتھ شادی شدہ زندگی میں ظلم و زیادتی ہو تہ وہ الگ ہوسکتی ہے۔

اپنی شادی شدہ زندگی کی مثال دیتے ہوئے اشنا نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ اپنی موت تک اپنی شادی چلانا چاہتی ہیں لیکن خدانخواستہ ایسا نہ ہوسکا تو کیا وہ مکمل انسان نہیں رہیں گی؟

You May Also Like :
مزید