میری ماں اسپتال میں داخل ہیں اور۔۔ ماضی کی کون سی مشہور اداکارہ عثمان مختار کی ماں ہیں اور اب کس حال میں ہیں؟

image

اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان دنیا بھر کی شہرت سمیٹنے کے بعد گمنامی میں چلاجاتا ہے لیکن قسمت اسے ایک بار پھر شہرت بھری دنیا میں لا کھڑا کرتی ہے۔ دورِ حاضر کے مشہور اداکار اور ماڈل عثمان مختار سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی والدہ بھی بڑے پردے پر لمبے عرصے تک راج کرچکی ہیں البتہ آج کل وہ بیمار ہیں

“میری ماں کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے وہ آئی سی یو میں ہیں۔ اگر آپ اپنے دن بھر میں سے تھوڑا سا وقت نکال کر ان کے لئے دعا کردیں تو یقیناً اللہ شفا دے گا۔ ناصرہ بہت خوش ہوجائیں گی۔ شکریہ“

یہ کہنا ہے معروف اداکار عثمان مختار کا جنھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

واضح رہے کہ عثمان مختار کی والدہ ناصرہ بیگم بھی ماضی میں پاکستانی فلموں کی جانی مانی اداکارہ رہ چکی ہیں۔ ناصرہ بیگم نے 1960 سے 1960 کی دہائی کے درمیان مقبول فلموں میں کام کیا اور اب ان کے بیٹے بھی ٹیلیویژن پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید