شادی کے 12 سال انتظار کے بعد بیٹی ہوئی تو ۔۔ عثمان پیرزادہ نے اہلیہ ثمینہ پیرزادہ اور بیٹیوں کے بارے میں کیا بتایا؟ ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

image

عثمان پیرزادہ شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں اور چار دہائیوں سے یہاں کام کر رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ بہترین کردار اور پرفارمنس دینے میں کامیاب رہے ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شادی ایک اور تجربہ کار اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے ہوئی ہے اور ان کا جوڑا سب کو ہی پسند ہے۔

عثمان پیرزادہ مذاق رات کے مہمان تھے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ، زندگی میں ان کی سب سے بڑی کامیابی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، ہماری شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی اور بعد میں ایک اور بیٹی ہوئی۔ ہم ہمیشہ سے دو بچے چاہتے تھے، تاکہ ان کو صحیح طریقے سے تعلیم و تربیت دے سکیں اور اللہ نے ہمیں دو بچوں سے نوازا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہمارے ارد گرد ایسے لوگ بھی تھے جو کہتے تھے کہ بیٹا ہونا چاہیے، لیکن ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہمیں کسی چیز میں بیٹے کی کمی محسوس ہوئی ہو۔

عثمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، مجھے ثمینہ نے پرپوز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی تھی اور وہیں ثمینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس سے شادی کریں گے؟ جس کے دو سال بعد ہماری شادی ہوئی اور اب ہم 48 سال سے ایک ساتھ ہیں۔

You May Also Like :
مزید