شادی کے 3 سال بعد گھر آئی ننھی پری ۔۔ بھارتی اداکار ورون دھون کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

image

بھارتی اداکار ورون دھون اور اِن کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ورون دھون کے گھر شادی کے تین سال بعد پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ورون دھون کی اہلیہ کو درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد رات میں کرن جوہر نے اپنے سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ورون کے والد ڈیوڈ دھون نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوتی کی پیدائش کی تصدیق کی، اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بہرحال ابھی تک فیملی کی طرف سے بچی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ورون دھون کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید