2 کروڑ روپے کا جہیز واپس دلوایا جائے ۔۔ وینا ملک نے عدالت سے درخواست کردی

image

جہیز اور تحائف میں ملنے والا دو کروڑ روپے لاگت کا سامان سابق شوہر سے واپس دلوایا جائے، وینا ملک نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کی جہیز کے سامان اور تحائف کی واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں وینا ملک نے سابق شوہر اسد بشیر کو فریق بنایا ہے۔ وینا ملک کی طرف سے دائر درخواست کے مطابق اسد بشیر سے 26 جنوری 2017 کو اُن کی علیحدگی ہوئی تھی۔ اداکارہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دوست احباب سے ملنے والے تحائف اسد بشیر کے پاس ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسد بشیر نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام تحائف واپس کردے گا، اب اسد بشیر کا کہنا ہے تمام سامان چوری ہوگیا۔ وینا ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ سامان اور تحائف واپس دلوائے جائیں۔ اسد بشیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے وینا ملک کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے ہیں۔

You May Also Like :
مزید