کیا تمھاری ماں بھی تمھارے باپ پر ہاتھ اٹھاتی تھی؟َ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی ساس نے بگ باس کے گھر میں آ کے بہو کی کلاس لے لی

image

انکیتا لوکھنڈے ڈرامہ سیریل 'پاویتر رشتہ'سے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں جنہوں نے بالی ووڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انکیتا انجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھی رہ چکی ہیں۔

انکیتا ان دنوں اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ بھارت کے سب سے مشہور ریئیلٹی شو بگ باس کا حصہ ہیں، جہاں ان کے اپنے شوہر کے ساتھ مسلسل پھڈے ہوتے رہتے ہیں۔ جسے دیکھ کر انکی ساس سے رہا نہیں گیااور وہ شو میں پہنچ گئیں۔

شو میں فیملی ویک چل رہا ہے، جہاں وکی کی والدہ نے آکر انکیتا کی کلاس لے لی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر اپنے شوہر کو لات مارنا کہاں کی تمیز ہے؟ یہ سب دیکھ کر تمھارے سِسُر جی تمھاری والدہ کو کال کر کے پوچھا کہ "کیا آپ بھی اپنے شوہر کو لات مارتی تھیں؟"

جس پر انکیتا لوکھنڈے غصہ ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ، پاپا کو میری ماں کو کال نہیں کرنی چاہیئے تھی کیا وہ جانتے نہیں کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے؟"

ساتھ ہی انکیتا کی ساس نے ان کے اور وکی کے درمیان ہونے والی لڑائیوں پر بھی دونوں کو سمجھایا اور کہا کہ کم سے کم لڑائی کریں اور شو میں جتنے دن بچے ہیں سکون سے گزاریں۔

ایک انٹرویو میں وکی کی ماں نے انکیتا پر یہ بھی الزام لگایا تھا کہ، وہ ہمدردی حاصل کرنے کے لیئے بار بار سوشانت کا نام شو میں لیتی ہیں جو کہ بلکل ٹھیک نہیں لگتا انہیں۔

You May Also Like :
مزید