پہلے واش روم صاف کرتی تھی اور اب 5 اسٹار ہوٹل کی مالکن ہوں ۔۔ خاتون واش روم صاف کرنے سے کیسے ہوٹل کی مالکن بن گئی؟

image

محنت کا پھل ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے جس کا اندازہ انسان بذاتِ خود سوچ بھی نہیں سکتا ہے، بالکل ایسے ہی ایک افریقی خاتون کی کہانی ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس نے پڑھنے کی خاطر ہوٹلوں کے باتھ روم صاف کئے، لیکن آج وہ ایک بڑے انٹرنیشنل 5 اسٹار ہوٹل کی اکلوتی مالکن ہے۔

یہ کہانی ہے سوآڈو نیآنگ کی جو ڈکار افریقی شہر میں پیدا ہوئیں، جب 18 سال کی ہوئی تو والیدن نے ساتھ چھوڑ دیا تھا، پھر اس نے نیویارک منتقلی کی، وہاں پر یہ پڑھنے کی غرض سے گئی تھی، لیکن اس کے لئے خڑچہ اٹھانا مشکل تھا، پھر یہ ایک قریبی ہوٹل کے سامنے سے گزر رہی تھی کہ وہ جگہ اس کو بہت پرسکون اور دیکھ کر اطمینان محسوس ہوا، اس نے وہاں اپنی سی وی ڈراپ کی اور کہا کہ کوئی نوکری ہے تو مجھے بتائیں،ا س وقت اس لگژری ہوٹل میں صرف اور صرف ایک باتھ روم صاف کرنے والی خاتون کی ضرورت تھی، سوآڈو نیآنگ کہتی ہیں کہ:

"میں نے خوشی خوشی یہ نوکری قبول کی، بہت محنت سے کام کیا اور ساتھ ہوٹل مینیجمنٹ کی تعلیم حاصل کی، 10 سال تک میں نے وہاں واش لیڈی کی حیثیت سے کام کیا اس کے بعد میں اپنے ملک افریقہ واپس آگئی، افریقہ کی حالت دیکھی تو دل خراب ہوا، لیکن ایک جگہ اچھی لگی، میں نے مختلف لوگوں سے بات کی، پیسے جوڑے اور ایک اعلیٰ طرز کا ہوٹل بنانے کی کوشش کی اور پھر میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی، میرا بنایا ہوا ہوٹل افریقہ میں انٹرنیشنل طرز کا 5 اسٹار ہوٹل بنا لیا، آج میرے پاس 60 ملازمین ہیں جو اس ہوٹل کی صاف صفائی اور دیگر امور پر کام کر رہے ہیں"

سوآڈو نیآنگ کہتی ہیں کہ: "محنت کرنے سے کچھ بُرا نہیں، اکیلی تھی، کبھی ہمت نہیں ہاری، ہمیشہ آگے بڑھنے کا جنون اور حوصلہ مجھے اس مقام پر لے کر آیا ہے کہ اج میں خود کے ہوٹل کی مالکن ہوں، جو کل کو ایک واش لیڈی تھی اور کمروں کے باتھ روم دھویا کرتی تھی، لوگوں کی گندگی صاف کرتے کرتے میں نے آج اپنا کروڑوں کا ہوٹل کھول لیا۔"

You May Also Like :
مزید