دکھ برداشت نہیں ہورہا تھا اسلیئے ۔۔ انگریز لڑکی نے نانی کی راکھ کے ساتھ ایسا کیا کردیا کہ رپوٹرز کا بھی سن کر منہ کھلا رہ گیا

image

مرنے والوں کی یاد میں انکی آخری خواہش کو جلد از جلد پُورا کرنے کا تو سُنا تھا مگر ایسا نہیں سُںا کہ راکھ کو بھی پکا کر کھایا جائے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک مس شین نامی خاتون کی کال آئی اور انہوں نے ’میلبورن بریکفاسٹ‘ ریڈیو شو میں آر جے کو چونکا دیا یہ بتا کر کہ، اس نے اپنی نانی کی راکھ پکا کر کھائی۔

شیئن سے شو میں پوچھا گیا کہ زندگی میں کیا ایسی کوئی بات ہے جس کا وہ اعتراف کسی کے سامنے نہ کرسکیں اور اب کرنا چاہیں گی جس پر شین نے کہا ہاں، میں نے اپنی نانی کو کھایا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میری نانی کا پچھلے سال اگست میں انتقال ہو گیا تھا اور ان کی میت کو جلایا گیا تھا۔ میرا خاندان، میں، میری والدہ بہت غمگین تھے۔

ہم ایک رات اماں کے پاس گئے اور راکھ دیکھ کر اتنے افسردہ ہوئے کہ نانی کی راکھ کو پکا کر کھانے کا پلان بنا ڈالا۔

چنانچہ میں نے ان کی راکھ پکائی اور اسے اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ کھا لیا۔

ریڈیو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اور وہ ایسا کام کر کے اپنی نانی کے قریب خود کو محسوس کررہی ہیں؟ جس پر نواسی نمبر یُونیک نے جواب دیا کہ اب نانی ہمیشہ ان کے اندر زندہ رہیں گی۔

You May Also Like :
مزید