ہڈی اور چھاتی کے کینسر کے بعد مجھے ۔۔ 3 قسم کے کینسر سے لڑنے والی لڑکی کا ساتھ دینے والے لڑکے کی کہانی

image

کہتے ہیں اچھے وقت میں تو دشمن بھی دوست بن جاتا ہے، اور جب برا وقت آن پڑتا ہے تو آپ کو اپنی طرف چند ہی مخلص لوگ نظر آئیں گے جو واقعی آپ سے بنا کسی غرض کے محبت کرتے ہیں۔ آج ہم ایسی ہی ایک لائف اسٹوری بتانے جارہے ہیں

ہیومن آف بمبئی کی ویب سائٹ پر ایک لڑکی نے اپنی کہانی شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ، "میں 11 سال کی تھی جب مجھے اپنی بائیں ٹانگ میں ہڈی کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ میں نے فوری طور پر ایک سرجری کروائی اور اس کے بعد، میں صرف بیساکھیوں کی مدد سے چلتی تھی۔ مجھے وہ درد اب بھی یاد ہے جو میں محسوس کرتی تھی لیکن اس سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ لوگ جس طرح سے ردعمل ظاہر کرتے تھے کچھ ہنستے تھے، اور کچھ مجھے ایسے گھورتے تھے جیسے میں کوئی خلائی مخلوق ہوں۔

اس بات نے میری خود اعتمادی کو متاثر کیا، میں سوچتی تھی کیا مجھے کبھی محبت ملے گی؟ میں نے محبت کی تلاش میں کافی کوشش کی لیکن جب میں اس خیال سے دستبردار ہونے والی تھی تب میں سورَو سے ملی، ہم 2014 میں سوشل میڈیا پر ملے اور بات شروع کی۔ ہم 2 سال تک دوست رہے یہاں تک کہ 2016 میں، میں نے بالآخر اعتراف کر لیا کہ میں آپ کو پسند کرتی ہوں اور ہم نے ملنے کا فیصلہ کیا۔

مجھے یاد ہے کہ میں ہماری ملاقات کے بارے میں کتنا نروس تھی میں نے سوچا، اگر وہ مجھے ٹھکرا دے تو کیا ہوگا؟ لیکن اس نے مجھے یہ کہہ کر حیران کر دیا کہ تم کہاں جانا چاہتی ہو؟ میں حیران رہ گی۔ لہذا ہم جھیل کے کنارے بیٹھ کر گھنٹوں باتیں کرتے رہے، کوئی ہچکچاہٹ نہیں، کوئی عجیب و غریب بات نہیں، ایسا محسوس ہوا کہ ہم ساری زندگی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ اس طرح ہم نے اکثر ملنا شروع کر دیا اس نے کبھی میری خامیوں پر توجہ نہیں دی۔

اس سال کے شروع میں، جب مجھے چھاتی کے کینسر اور بعد میں پیٹ کے کینسر کی تشخیص ہوئی، تو مجھے لگا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلا جائے گا لیکن جب میں نے اسے بتایا تو اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا 'ہم مل کر اس سے گزریں گے'۔

اس دن سے وہ چٹان کی طرح میرے ساتھ رہا، مجھے میرے کیمو سے پہلے اٹھاتا ہے، جب میں روتی ہوں تو میرے آنسو پونچھتا ہے، مجھے میرے پسندیدہ پھول دیتا ہے، اور میرے لیے ناچتا گاتا ہے۔ ویسے وہ ایک خوفناک ڈانسر ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کوشش کرتا ہے مجھے خوش کرنے کی۔ اس نے ایک بار مجھ سے کہا، جب آپ صحت یاب ہو جائیں گی تو میں آپ کو چھٹی کے لیے لے جاؤں گا۔

فی الحال، میں نے کیمو کے 7 چکر مکمل کر لیے ہیں اور سرجری کا انتظار کر رہی ہوں۔ میں اس دن کا انتظار نہیں کر پارہی جس دن میں کینسر سے پاک ہوجاؤں گی، کیونکہ اس دن میں اس شخص کے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کروں گی جس نے مجھے احساس دلایا کہ حقیقی محبت کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید