میری بیوی درد سے ٹرپتی رہی مگر کسی کو رحم نہ آیا! سبزی کے ٹھیلے پر بچے کو جنم دینے کا دلخراش واقعہ، کہاں پیش آیا؟

image

یوں تو ڈاکٹر جان بچانے والے مسیحا ہوتے ہیں لیکن یہی مقدس پیشہ جب کاروبار کی صورت اختیار کر لے تو ایسے افسوس ناک واقعات پیش آتے ہیں جنھیں سن کر بھی یقین نہیں آتا. ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا حاملہ خاتون کے ساتھ جنھیں سخت سردی میں اپنے بچے کو بغیر کسی طبی امداد کے سبزی کے ٹھیلے پر جنم دینا پڑا.

انسانیت کی تذلیل سے بھرپور یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک شخص اپنی حاملہ بیوی کو ایمرجنسی میں لایا تھا. شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے کر آیا اور دروازے پر چھوڑ کر ڈاکٹرز کو بلانے کے لئے بھاگا لیکن ڈاکٹرز نے اس غریب شخص کی بیوی کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا کردیا.

جس کے بعد یخ بستہ ہواؤں میں کھلے آسمان تلے خاتون کو اسپتال کی حدود میں سبزی کے ٹھیلے پر ہی بچے کو جنم دینا پڑا. جس کی خبر میڈیا پر گردش کرنے لگی تو اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جس پر خاتون اور بچے کو فوری اسپتال کے اندر طبی امداد کیلئے لایا گیا۔

البتہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوتے ہی اسپتال کے عملے نے خاتون اور نوزائیدہ کو فوراً طبی امداد فراہم کی. وزیر صحت کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران اور اسپتال کی انتظامیہ کو کڑی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا.

You May Also Like :
مزید