دورانِ حمل خاتون پھر سے حاملہ ہوگئیں۔۔ ڈاکٹر بھی یہ معجزہ دیکھ کر حیران رہ گئے

image

ٹیکساس کی 30 سالہ کارا وِن ہولڈ کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دو بچوں کے ساتھ حاملہ تھی جو ایک ناقابل یقین حد تک انوکھا واقعہ تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ ایک ہفتے کے وقفے سے دوبارہ حاملہ ہوئی تھیں۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جڑواں بچے کولسن اور کیڈن وِن ہولڈ کی پیدائش ایک ہی دن ہوئی تھی لیکن وہ ایک ہفتے کے وقفے سے حاملہ ہوئیں۔

30 سالہ کارا ون ہولڈ اور اس کے شوہر 33 سالہ بلیک نے 2018 میں اپنے بیٹے وائٹ کی پیدائش کے بعد اپنے خاندان کو بڑھانے کا خواب دیکھا۔

ٹیکساس، امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو مارچ 2021 میں تین ابارشن کے بعد دوبارہ حمل ٹہرنے کی خوشخبری ملی۔

کارا کے دوسرے اسکین کے دوران، اس کو پتہ چلا کہ اس کے ہاں درحقیقت ایک ہفتے کے وقفے سے دو بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ ناقابل یقین حد تک ایسے انوکھے کیس کو" سپرفیٹیشن "کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ اس وقت ہوتا ہے جب ابتدائی حمل کے دوران دوسرا، نیا حمل ہوتا ہے اور پہلی حمل کے دنوں یا ہفتوں بعد بھی ہو سکتا ہے۔

"میں حاملہ ہوئی جب کہ میں پہلے ہی حاملہ تھی۔ میں نے ڈاکٹر سے کہا، 'کیا ہوا؟ "اس نے کہا کہ غالباً میں نے دو بار کوشش کی، دو انڈے نکلے اور وہ تقریباً ایک ہفتے کے وقفے سے مختلف اوقات میں فرٹیلائز ہوئے۔ "میں 100٪ یقین رکھتی ہوں کہ میرے حمل کے سفر میں ہونے والی ہر چیز ایک معجزہ تھا۔

"میں یہ ماننا پسند کرتی ہوں کہ مجھے میرے کھوئے ہوئے بچے واپس ملے ہیں۔

سابق ٹیچر نے 2019 میں ایک بچی اور 2020 میں ایک اور ابارشن ہوا اور دوسری دفعہ میں وہ شدید بیمار ہو گئ۔ "مجھے دوبوتل خون بھی چڑھایا گیا اور رات بھر ہسپتال میں رہنا پڑا۔ یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ میں دوبارہ حاملہ ہونے سے خوفزدہ تھی۔"

سابق تیراکی کوچ فروری 2021 میں دوبارہ حاملہ تھی ۔ کارا نے کہا: "میرے ڈاکٹر نے مجھے پانچ ہفتوں میں اسکین کے لیے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بلایا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور اس اسکین پر صرف ایک بچہ تھا۔ جب وہ حمل کے سات ہفتے بعد اپنے شوہر کے ساتھ واپس آئی تو انہیں بتایا گیا کہ دو بچے ہیں۔

کارا نے کہا، "میں رو پڑی ، میں حیران تھی لیکن بہت خوش تھی،" کارا نے کہا۔ "میرے شوہربھی حیران تھے۔ پہلےاسکین پرایک تھیلی تھی جس میں ایک بچہ تھا اور پھر جب میں دوبارہ چیک اپ کے لئے گئی تو کونے میں واقعی ایک چھوٹی سی تھیلی اور تھی جس میں ایک اور بچہ تھا۔

کارا نے 25 اکتوبر 2021 کو صبح 4 بجے کے بعد کولسن کو جنم دیا، کیڈن کے ساتھ چھ منٹ بعد ۔ جس میں کولسن کا وزن چھ پاؤنڈ پانچ اونس اورکیڈن چار پاؤنڈ نواونس تھا۔

اپنے چھ ماہ کے چیک اپ کے دوران، کولسن کا وزن اپنے چھوٹے بھائی سے چار پاؤنڈ زیادہ تھا اور اب بھی ماں ہر چیز کے دو سائز خریدتی ہے۔

"میں جانتی ہوں کہ یہ ہر ایک کے لیے مختلف ہے لیکن، میں نے کبھی بھی جڑواں ماں بننے یا تمام بیٹے پیدا کرنے کی توقع نہیں کی۔ لیکن مجھے لڑکوں کا گھر نصیب ہوا ہے۔

You May Also Like :
مزید