اس نے سب کے سامنے ایسی حرکت کی کہ میں ۔۔ شادی والے دن دلہن دولہے کو چھوڑ کر کیوں چلی گئی؟ دیکھنے والے حیران رہ گئے

image

ٹک ٹاک پر ایک دولہے کی جانب سے شادی کا کیک جارحانہ انداز میں دلہن کے چہرے پر لگانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دولہا کو دلہن کے چہرے پر کیک کا ایک بڑا ٹکڑا لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس قدر جارحانہ انداز میں کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے۔

گمنام دلہن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ، کیک لگانے کے مبینہ واقعے نے اس کی شادی کو برباد کردیا۔ عورت کو یہ عمل اتنا ناپسند ہوا کہ اس نے اپنے شوہر کو اسی وقت چھوڑ دیا۔ اور پوسٹ میں اس نے وضاحت کی کہ چہرے پر کیک لگانے کے ساتھ اس کی ایک بری یاد جڑی ہوئی تھی اجس کا علم لڑکے کو پہلے سے تھا۔

دلہن نے بتایا کہ، جب وہ 17 سال کی تھی، تو اس کی ماں نے اس کے چہرے کو اس کے سالگرہ کے کیک میں دھکیل دیا اور کیک کی سجاوٹ میں سے ایک چیز اس کی پیشانی میں گھس گئی اور خون بہنے لگا۔ میری سالگرہ برباد ہو گئی اور اس کے بعد میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی، میری امی اب بھی اسے میرا بچکانہ عمل کہتی ہیں۔

اس نے مزید لکھا، میں نے اپنے ہونے والے شوہر کو کہا کہ اگر اس نے کبھی میرے ساتھ ایسا کچھ کیا تو میں اسے چھوڑ دوں گی۔ وہ ہنسنے لگا، اس نے مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا شاید۔

شادی کے دن، شوہر نے وارننگ پر دھیان نہیں دیا۔ ہم کیک کاٹنے پہنچے اور جیسے ہی میں اس کی طرف متوجہ ہوئی اس نے ہماری شادی کے کیک کا ایک بہت بڑا ٹکڑا نکالا اور اسے میرے چہرے پر زور سے لگادیا، کیک نے نہ صرف میرا میک اپ، بالوں اور لباس کو خراب کیا بلکہ میرے اعتماد کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہجوم میں موجود ہر شخص بشمول میرے اور اسکے گھر والے ہنسنے لگے۔ میں باہر نکلی اور ٹیکسی کروا کر چلی گئی۔

دلہن کے مطابق، گھر والے کئی دنوں سے مجھے فون کررہے ہیں، کہ میں بچکانہ ہوں اور میرا شوہر ایک اچھا آدمی ہے اور یہ صرف ایک مذاق تھا۔ اپنی پوسٹ میں خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کا شوہر بھی اس سے بات کرنے اور معافی مانگنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

یہ ہماری زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہونا چاہیے تھا مگر اس نے مجھے سب کے سامنے اس چیز سے شرمندہ کیا جس سے وہ واقف تھا کہ میں نفرت کرتی ہوں۔

You May Also Like :
مزید