جلد 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔۔ خاتون، 19 بچے ہونے کے باوجود مزید بچے کیوں پیدا کرنا چاہتی ہیں؟

image

کولمبیا میں 19 بچوں کی 39 سالہ خاتون کے ہاں جلد 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے، مارتھا نے بچے پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیلن کولمبیا سے تعلق رکھنے والی مارتھا کو کولمبیا کی حکومت سے ہر بچے کے لیے مالی امداد ملتی ہے۔ اس دیوہیکل خاندان کے 17 افراد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور وہ تین بیڈ روم والے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔

ہر ماہ کولمبیا کی حکومت مارتھا کو اس کے خاندان کی روزمرہ کی ضروریات کے لیے تقریباً 42000 روپے دیتی ہے۔میڈیا کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت میں 39 سالہ مارتھا نے انکشاف کیا کہ وہ بچوں کو جنم دینے سے رکنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور زچگی کو ایک کاروباری موقع کے طور پر دیکھتی ہے۔

مارتھا نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ حکومت ہر ایک بچے کے لیے میری مدد کرتی ہے، مجھے ہر ایک کے لیے تھوڑی بہت رقم ملتی ہے۔حکومت کے علاوہ مقامی چرچ اور پڑوسیوں سے بھی مدد ملتی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسے جو رقم ملتی ہے اس سے وہ بمشکل سب بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرتی ہے۔ ایک خستہ حال اپارٹمنٹ میں رہنے والی مارتھا تمام بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانے سے قاصر ہے۔

مارتھا نے کہا کہ اسے سب سے بڑے بچے کے لیے تقریباً 6300 روپے اور چھوٹے کے لیے 2500 روپے ملتے ہیں۔ کم بجٹ اور آمدنی کے کم ذرائع کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو کم سے کم سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنے تمام بچوں کے ساتھ تین بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں اس کی زندگی کافی مشکل ہے۔ پیٹ بھر کے کھانے کے علاوہ گھر میں اتنی جگہ بھی نہیں ہے کہ سب آرام سے سو سکیں۔

زچگی کو ایک کاروباری موقع کے طور پر دیکھتے ہوئے مارتھا نے اعتراف کیا کہ جب تک اس کا جسم اس کی اجازت دیتا ہے وہ بچے پیدا کرتی رہے گی۔ مارتھا کہتی ہیں، ’’میں عملی طور پر ایک ماں بننا ایک کاروبار کی طرح دیکھتی ہوں۔

اس سے قبل روس میں کرسٹینا اوزترک نامہ خاتون کی کہانی بھی منظر عام پر آئی تھی جو اپنے بچوں کی تعداد 100 تک لے جانا چاہتی ہیں ۔ روس کے علاقے جارجیا میں رہنے والی کرسٹینا اوزترک نامی 26 سالہ خاتون اس وقت 22 بچوں کی ماں ہیں۔

کرسٹینا اوزترک کے پہلے بچے کی عمر 9 سال ہے، وہ واحد بچہ تھا جو قدرتی طور پر پیدا ہوا تھا جبکہ باقی بچے سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آئے۔

You May Also Like :
مزید