دنیا کی خوبصورت مسجد کا قالین بنانے والی 40000 ہزار عورتیں ۔۔ یہ قالین کیسے بنا اور یہ مسجد کہا واقع ہے؟ جانیں ان عورتوں کا اللّٰہ سے محبت کا انوکھا انداز

image

ویسے تو آپ نے عورتوں کے کئی کارنامے سُنے ہونگے اور سن کر یقیناً تعریف بھی کی ہوگی، کیونکہ خواتین ایک بار جو ذمہ لے لیتی ہیں اسے پورا کر کے ہی رہتی ہیں چاہے پھر کچھ بھی ہوجائے۔

ایسی ہی ہزاروں خواتین ہیں جنھوں نے اللّٰہ کے گھر میں قالین بنانے کے کام کو چُنا اور اسے نہایت ہی خوبصورت انداز سے مکمل بھی کیا۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں وہ کون سی مسجد ہے اور اس قالین کی خاصیت کیا ہے۔

یہ مسجد اومان کے شہر مسقط میں واقع "سلطان قابوس گرینڈ مسجد" ہے جو دنیا کی سب سے خوبصورت اور اسراف جدید مساجد میں سے ایک ہے۔ اس کا شمار دنیا کی گیارہوں بڑی مسجد میں ہوتا ہے۔

مسقط کی اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر میں چھ سال لگے جبکہ مسجد میں اسلامی، مشرق وسطیٰ اور عمانی طرز تعمیر کا امتزاج ہے۔ ان چیزوں کے باوجود اس کے ڈیزائن اور فن تعمیر کے حوالے سے چند حیران کن حقائق ہیں جو کسی کو بھی اس مسجد کا دورہ کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

خوبصورت قالین کا سچ:

جب اس مسجد کو عوام کے لیے کھولا گیا تو اس وقت اس مسجد میں بچھا قالین دنیا کا سب سے بڑا سنگل پیس قالین تھا، جو اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سنگل پیس قالین ہے۔

اس قالین کی خوصیت یہ ہے کہ اسے 40000 عورتوں نے مسجد کے اندر ہی بیٹھ کر بنایا ہے۔ قالین کے ڈیزائن کی اہم خصوصیات میں سے ایک اس کا نماز ہال کے تقریباً 4,343 مربع میٹر رقبے پر محیط ہونا ہے۔ یہ 1,700 ملین ناٹس پر مشتمل ہے، جس کی پیمائش تقریباً 60 بائے 70 میٹر ہے۔ جبکہ اسکا وزن تقریباً 21,000 کلوگرام ہے اور اسے تیار کرنے میں تقریباً چار سال لگے ہیں۔

اس قالین میں کلاسیکی فارسی، اصفہان اور کاشان (ایران کے شہروں) کے ڈیزائن ایک ساتھ استعمال ہوئے ہیں۔ ہاتھ سے بنے ہوئے اس قالین کو بنانے میں خواتین کی دن رات کی محنت شامل ہے۔

اس حوالے سے ویڈیو دیکھیں۔

You May Also Like :
مزید