ماں کے انتقال کے بعد 3 دن تک کھانا نہیں کھایا لیکن۔۔ یاسرہ رضوی نے والدہ کی موت کے بعد ان سے کیا کہا؟ انٹرویو میں انکشاف

image

“اس سال کے شروع میں میرے ماں باپ کا انتقال ہوگیا۔ اپنی والدہ کے جنازے کے دوران میں روئی نہیں تھی بلکہ مستقل ان سے باتیں کررہی تھی، میں اپنی ماں سے کہہ رہی تھی کہ ڈرنا نہیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اپنی والدہ کو آخری غسل دینے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے، وہ ماں جو آپ کے سامنے جوان عورت ہوتی ہے۔ انھیں غسل دینے کے دوران اور اس کے بعد بھی میں اپنی مری ہوئی والدہ سے کہہ رہی تھی کہ پیاری امی پریشان مت ہونا، آپ بہت اچھی خاتون تھیں، سب ٹھیک ہوجائے گا“

یہ الفاظ کہنے والی کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکارہ یاسرہ رضوی ہیں۔ صحافی ملیحہ رحمٰن کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو میں یاسرہ رضوی نے اپنی والدہ کی موت کے حوالے سے کچھ انکشاف کیے۔

یاسرہ رضوی کہتی ہیں کہ ’میت کو ایمبولنس تک میں نے خود چھوڑا لیکن اپنی ماں کے انتقال پر میں روئی نہیں مجھے دیکھ کر میری کزنز اپنے بچوں کو کہہ رہی تھیں کہ مجھے دیکھ کر میری کزنز اپنے بچوں کو کہہ رہی تھیں کہ بیٹا اگر کل کو ہم مر جائیں تو بیٹھ کر رونے کے بجائے تو ہمیں بھی یاسرہ باجی کی طرح رخصت کرنا۔

ماں کے انتقال کے بعد میں نے اگلے تین دن تک کچھ نہیں کھایا۔ مجھے نیند بھی نہیں آرہی تھی لیکن رونا بھی نہیں آرہا تھا۔ میں دوسروں کو لطیفے سنا کر ہنسا رہی تھی، 3 سے 4 دن تک میں خود بھی ہنس رہی تھی، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ میں انسان نہیں ہوں؟ کیا یہ جذبات ٹھیک نہیں ہیں؟

You May Also Like :
مزید