پیر نہیں تو کیا ہاتھوں سے عمرہ کروں گا نچلے دھڑ سے محروم نوجوان کی ہاتھوں سے طواف کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

آج جس سے ملیں وہ اپنے مشکل حالات کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو سخت ترین مشکلوں کے پہاڑ کو چیر کر راستہ بناتے ہیں اور دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو انسان کو خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمت نہیں ہارنی چاہیے

"اللہ کسی جان پراس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا"

یہ آیت دہرانے والے نوجوان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم غانم المفتاح کے ہیں جنھوں نے گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ اس دوران ٹانگوں سے معذوری کے باعث انھوں نے ہاتھ سے کعبہ کا طواف کیا اور کسی بھی قسم کی مدد لینے سے انکار کردیا۔ دیکھیں

غانم المفتاح کی عمر 18 برس ہے۔ انھوں نے عمرہ کرنے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں ہیں، مجھے پیدا کرنے والے نے مضبوط ہاتھوں سے نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کا متبادل ہیں۔

واضح رہے کہ غانم محمد المفتاح سوشل میڈیا اسٹار کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور انھیں قطر میں ایک ہیرو کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انھیں قطر میں فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا جس میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ہمراہ میزبانی اور حاضر جوابی نے غانم المفتاح کو شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا

غانم المفتاح عجیب بیماری کی وجہ سے پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہیں۔

You May Also Like :
مزید