ایک بار بچہ کھونے کا غم برداشت کر چکی ہوں مگر اب ۔۔ زارا نور عباس دوسرا مرتبہ ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

image

اکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی اداکاری سے ہر کوئی واقف ہے۔ جس طرح دیگر اداکار اپنی اپنی زندگی کے مشکل لمحات کے بارے انٹرویوز میں بتاتے ہیں اِسی طرح زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی نے بھی اپنے 6 ماہ کے بچے سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا جسے جان کر ان کے مداحوں کو افسردہ ہوگئے تھے۔

لیکن اب اداکارہ زارا نور عباس نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ان کے ماں بننے سے متعلق چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے گلابی و سیاہ رنگ کے امتزاج کے خوبصورت لباس میں چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختلف تصویروں میں اداکارہ جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصاویر میں انہیں موم بتیاں جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویروں کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’یہ سال کا پھر وہی وقت ہے‘ اس کے ساتھ انہوں نے موم بتی، اسنو فلیک اور ستارے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویروں کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ماں بننے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور ان کی 2017ء میں شادی ہوئی تھی۔

ان کی فی الحال کوئی اولاد نہیں ہے تاہم کچھ عرصہ قبل زارا نور نے ایک انٹرویو میں بیٹے کی قبل از وقت پیدائش اور پھر فوراً انتقال کر جانے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید