بُرے وقت میں کوئی انسان ساتھ نہیں دیتا۔۔ زارا نور عباس پہلی بار اللّٰہ سے اپنا تعلق بیان کرتے ہوئے رو پڑیں، جذباتی ویڈیو

image

زارا نور عباس ایک جذباتی اداکارہ ہیں جو اپنے احساسات کو چھپا نہیں پاتی ہیں اور رو دیتی ہیں، ابھی چند دن پہلے ہی ایک پوڈکاسٹ میں زارہ اللہ تعالیٰ سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

زارہ نے کہا کہ: " جب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ذکر کرتی ہوں میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، میں بے اختیار رو پڑتی ہوں لیکن مجھے سکون بھی محسوس ہوتا ہے، وہ وقت سب سے زیادہ ناقابلِ بیان ہوتا ہے، جب کوئی نہیں سنتا لیکن یہ اطمینان ہوتا ہے کہ اللہ ہی ہے جو سن رہا ہے جو دیکھ رہا ہے جو بات کر رہا ہے، مجھے سمجھ رہا ہے۔ زندگی کے بُرے وقت میں انسان نہیں خُدا ساتھ دیتا ہے وہ آزمائشوں سے ہمیشہ جانچ رہا ہے۔ "

زارہ نے مزید کہا کہ: " لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کو اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے، ہمیں جب تک زندگی کا مقصد نہیں معلوم ہوگا آگے بڑھنا مشکل ہے۔ بعض اوقات میں بھی اپنے فیصلے نہیں لے پاتے نہ مجھے اندازہ رہتا کہ کیا کرنا چاہیے۔ "

You May Also Like :
مزید