ماں کے دنیا سے جانے کے بعد پاپا نے سنبھالا ۔۔ زرنش خان نے 17 سال کی عمر میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

image

اداکارہ زرنش خان حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں نظر آئیں جہاں انہوں نے ایوارڈ شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناظرین کو بتایا کہ: '' جس دن میرے ایوارڈ کا اعلان ہوا، اسی دن میری امی کا انتقال ہو گیا تھا۔ جس وقت مجھے یہ معلوم ہوا کہ ایوارڈ کے لیے میرا نام نامزد کیا گیا ہے تو میں اپنی امی کے ساتھ ہسپتال میں تھی اور پھر اسی دن ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ مجھے حقیقت میں ایک سال بعد احساس ہوا کہ ہاں میں نے بھی کوئی ایوارڈ جیتا ہے۔ ''

شو میں ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ: '' ہمارے یہاں پٹھانوں میں جلدی شادی ہوجاتی ہے۔ میری شادی بھی 17 سال کی عُمر میں ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا۔ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے شوہر مجھے بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے مجھے میرے والد کی طرح زندگی کے فیصلے پر ہمت دی، مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ ''

ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' میری امی کو ایک ایسی بیماری تھی جس کا علاج پاکستان میں تھا ہی نہیں اور بہت عرصے تک ان کی بیماری کی تشخیص بھی نہ ہوسکی تھی۔ میں نے شروع سے اپنی امی کو تکلیف میں دیکھا، لیکن میں ان کی بہت لادلی تھی، میں سب سے چھوٹی تھی اور ہمیشہ امی کے ساتھ رہتی تھی۔ وہ میری ساری باتیں مانتی تھیں۔ میں نے ہمیشہ دعا میں اللہ سے اپنے والدین کی خوشی اور ساتھ مانگنا تھا، میں صرف اپنی امی کے لیے دعا کیا کرتی تھی، لیکن جب ماں کا انتقال ہوا تو میں نے اللہ سے شکوہ کیا کہ میں نے تو اللہ آپ سے صرف اپنی ماں مانگی تھی وہ بھی مجھ سے دور ہوگئی، اس دوران میری بہنوں اور والد نے مجھے سہارا دیا، مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ میرے ابو اور بہنوں نے مجھے سنبھلنے میں مدد دی، اور سمجھایا کہ اس دنیا سے جانے کے لیے ہی آئے ہیں۔ جب امی کا انتقال ہوا تو ان کے چہرے پر اطمینان والی مسکراہٹ تھی۔ اس کے بعد میں مکمل طور پر مختلف انسان ہوں۔ ''

You May Also Like :
مزید