آپ کی صرف ایک بیٹی کیوں ہے۔۔ ژالے سرحدی کو کون سی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے 3 حمل ضائع ہوئے؟

image

ژالے سرحدی ایک شاندار اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنی مختلف بے مثال پرفارمنس کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔ رنگ لگا، میرے داماد اور نازو ان کے مقبول ڈرامہ سیریل ہیں۔ ژالے سرحدی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ خوشحال ازواجی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں، وہ انسٹا شو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے اسقاط حمل کے بارے میں بات کی جس کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں لوگوں کے پوچھنے پر بتاتی ہوں کہ میری ایک بیٹی ہے تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اچھا صرف ایک ہی بیٹی کیوں؟ دوسرے بچے کیوں نہیں ہیں؟ لوگ صرف زیادہ بچے پیدا کرنے کا سوال کرتے ہیں لیکن حقیقت نہیں جانتے۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے مزید کہا کہ، "اب میں لوگوں کو کیا بتاؤں کہ مجھے اپنی زندگی میں تین بار اسقاط حمل ہوئے ہیں، اور ان اسقاط حمل کی وجہ سے مجھے ہائپو تھائیرائیڈ ہے اور یہ اس لیے نہیں ہوا کہ میری ڈائٹ اچھی نہیں تھی یا زیادہ ورزش کی تھی، یہ بس ہوگیا۔ اس سب نے مجھے ذہنی تناؤ اور صدمہ دیا، اسقاط حمل کے بعد خواتین کے جسم پر ذہنی اور جذباتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب میں ہر کسی کو اپنی زیادہ اولاد نہ ہونے کی کہانی نہیں سنا سکتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، جب میں 'جلیبی' فلم کی شوٹنگ کررہی تھی مجھے معلوم ہوا ہے کہ میں حاملہ ہوں اور کچھ دنوں بعد حمل ضائع ہوگیا، اس کے بعد وزن بڑھنا شروع ہوگیا جب ڈاکٹر کے پاس گئی تو پتا چلا کہ مجھے ہائپو تھائیرائیڈ ہے۔

ژالے سرحدی نے کہا کہ، "آپ کی ذہنی صحت، جسمانی صحت کی طرح اہم ہے۔ جس طرح آپ اپنی جسمانی صحت کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں اسی طرح ذہنی صحت کے لیے ماہر نفسیات موجود ہیں، میں نے بھی ماہر نفسیات سے رجوع کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید