آج کل وہ ڈرامے کر رہی ہیں اور ۔۔ چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کس اداکارہ سے شادی کر رہے ہیں؟ انٹرویو میں بتادیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری میں چائلڈآرٹسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوان اداکار زوہاب خان کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ یا پھر 3 سال تک شادی کرسکتے ہیں اور انہوں نے اپنی ہونیوالی دلہن کا نام بھی بتادیا ہے۔

ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے 22 سالہ زوہاب خان کا کہنا تھا کہ ’ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال کے بعد شادی کروں،کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں اس لیے ابھی شادی نہیں کرسکتا لیکن جلد ہی کروں گا۔

زوہاب خان نے کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں، لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے،لیکن میں نے مشورہ دیا کہ پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامے بھی کررہی ہیں۔

اداکارہ وانیہ ندیم نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، وہ ٹک ٹاکر بھی ہیں جبکہ وہ حال ہی میں ہم ٹی پر نشر ہونے والا ڈراما ’خوشبو میں بسے خط‘ میں نظر آئیں گی۔

زوہاب خان پاکستان کے لیجنڈ معین اختر کے نواسے ہیں اور شوبز میں انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

You May Also Like :
مزید