کیا آپ کا بچہ بھی ہر وقت روتا رہتا ہے ؟ ماہرین نے بتائے روتے ہوئے بچوں کو سُلانے کے چند ایسے طریقے جو ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

image

بچے تو سب کو پسند ہوتے ہیں مگر رات میں جب وہ سونے کے لئے پریشان کرتے ہیں اور بار بار اٹھ کر آپ کی بھی نیند خراب کرتے ہیں تو غصہ آتا ہے کہ آخر ان بچوں کو مسئلہ کیا ہے؟

جبکہ آپ ان کی ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں اور ان کے ارام کے لئے سب کچھ فراہم کرتے ہیں لیکن چونکہ بچے چھوٹے ہوتے ہیں، کچھ بتا نہیں پاتے کہ نیند نہیں آ رہی ہے یا بے چینی ہو رہی ہے تو والدین کے لئے خصوصاً ماؤں کو بڑی پریشانی ہو جاتی ہے۔

اب اگر اپ بھی ایسی ہی پریشان ماں ہیں تو جانیئے کہ ماہرین بچوں کو جلدی سُلانے کے کون سے خاص طریقے بتاتے ہیں۔

بچوں کو جلدی سُلانے کی ماہرانہ ٹپس:

٭ بچوں کو گود میں لیں، اور ان کو کوئی کہانی سنائیں یا ان کی کوئی پسند کی چیزان کو آڈیو یا ویڈیو میں دکھائیں، اس سے بچے کی دلچسپی اس جانب متوجہ ہوگی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ نیند کی آغوش میں چلا جائے گا۔

٭ بچے کی پیشانی کو سہلاتی رہیں، اس سے دماغ کو سکون ملتا ہے اور یوں بچے جلدی سو جاتے ہیں۔

٭ بچوں کو سلانے سے قبل ایک مرتبہ ان کے پیٹ کو سہلائیں، اور دیکھیں کہ اگر پیٹ سخت ہو رہا ہے تو کوئی بام یا تیل وغیرہ کی مالش کردیں اور اگر پیٹ نرم ہے تو زیتون کا تیل لگائیں، اس سے ہاضمے کے مسائل نہیں ہوتے اور بچے نیند میں بے چین نہیں ہوتے۔

٭ سُلانے سے قبل ان کے بالوں کو بھی دیکھیں کہ اگر بچی کے بالوں میں کوئی اضآفی ہیئر کلپ لگی ہوئی ہے تو اس نکال دیں، لڑکوں کے بالوں میں بھی ہاتھ پھیریں، بعض اوقات جوؤں کی وجہ سے بھی نیند بچوں کی نیند خراب ہوتی ہے۔

٭ ان کے آرام دے تکیئے بنائیں تاکہ ان کے سکون میں کوئی کمی نہ رہے۔

٭ ایک جوہ لہسن انکے تکیے کے پاس رکھ دیں، لیکن بچوں کی نظر نہ پڑنے دیں، اس سے بھی بچوں کو اچھی اور پرسکون نیند آتی ہے۔

  ٭ بچوں کے ساتھ خود بھی لیٹ جائیں، لائٹ بند کر دیں اور ان سے پورے دن کی باتوں کا تزکرہ کریں، ایسے بچے آسانی سے آپ سے دل کی بات کہہ دیں گے اور اطمینان سے سو بھی جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید