بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا مواد اب پاکستانی ویب سائٹ
ہماری ویب ڈاٹ کام پر بھی میئسر ہوگا۔
لندن: بی بی سی اردو سروس نے پاکستانی ویب پورٹل ہماری ویب ڈاٹ کام کے ساتھ
انٹرنیٹ ڈسٹریبیوشن پارٹنر شپ کا آغاز کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہماری ویب ڈاٹ کام
بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے براہِ راست خبریں، ملٹی میڈیا اور معلومات ڈسپلے کرے گی.
ہماری ویب ڈاٹ کام کا ‘پاکستان اردو نیوز سیکشن’ اب حالاتِ حاضرہ کی عالمی اور
علاقائی خبریں، کھیل اور سائنس کی تازہ ترین خبریں بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے لے کر
شائع کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک آڈیو لنک بھی موجود ہوگا جس کے ذریعے بی بی سی اردو
کے پاکستان میں ایف ایم پارٹنر اسٹیشنز کے لیے بنائے جانے والے بلیٹنز یا خبر نامے
بھی سنے جاسکیں گے۔
بی بی سی اردو سروس کے سربراہ عامر احمد خان نےکہا کہ: ‘‘ہم بہت
پُر جوش ہیں کہ ایک مقبول ویب پورٹل ہماری ویب ڈاٹ کام پر جانے والے اب بی بی سی
اردو ڈاٹ کام کی عالمی اور علاقائی خبروں کے مکمل متن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں
اور ہمارے تازہ ترین بلیٹنز بھی سن سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک ساتھ، اسی طرح
کی پارٹنرشپس کے ذریعے، ہم پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ضروریات کے
مطابق اعلٰی درجے کی خبریں، معلومات اور تجزیے پیش کرسکیں گے۔’’
ہماری ویب ڈاٹ کام کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابرار احمد
کا اس معاہدے پر کہنا ہے کہ: ‘‘بی بی سی کئی دہائیوں سے پاکستان میں ایک جانی
پہچانی نیوز سروس ہے۔ لاکھوں پاکستانی روزانہ مقامی ایف ایم اسٹیشنز کے ذریعے ہر
گھنٹے نشر ہونے والے بی بی سی اردو بلیٹن سنتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان
میں مواد ابھی بھی ارتقاء کے مراحل میں ہے اور ہماری ویب ڈاٹ کام اس ضمن میں کلیدی
کردار ادا کر رہی ہے تاکہ اس ڈیجیٹل ذریعے کو استعمال کرتے ہوئے اسے سہل اور مقبول
بنایا جاسکے۔ بی بی سی اردو اور ہماری ویب ڈاٹ کام کے درمیان معاہدہ پاکستانیوں
اور اردو زبان پڑھنے والوں کے لیے تازہ ترین اور معیاری خبروں اور غیرجانبدار
تجزیوں تک رسائی کا بڑا ذریعہ ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پارٹنرشپ دونوں شرکاء کے
مفاد میں ہے، مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے اردو پڑھنے والے جہاں بھی ہوں گے
انہیں فائدہ ہوگا’’۔
|