بچے کی پیدائش خاندان بھر کے لیے باعثِ رحمت سمجھی جاتی
ہے- ہر طرف خوشی کا سماں بندھ جاتا ہے- بچے کے والدین اپنی مسرت کا اظہار
شایانِ شان طریقے سے کرتے ہیں- بچے کے لیے مناسب نام تجویز کرنا بلاشبہ کسی
چیلنج سے کم نہیں ہوتا- ولادت کے بعد سارا خاندان مختلف نام تجویز کرتا
رہتا ہے-
تاہم اگر بات کی جائے لڑکوں کے لیے خوبصورت اور منفرد نام کے انتخاب کی تو
ہمارا یہ آج کا آرٹیکل آپ کی اس الجھن کو دور کرسکتا ہے- مندرجہ ذیل
لڑکوں
کے ان اسلامی
ناموں کی فہرست تفصیل کے ساتھ موجود ہے جو نومبر 2018 کے
دوران انتہائی مقبول رہے-
|
Also Read:
POPULAR MUSLIM BOYS NAMES OF 2018
|
|
فراز
-
Faraz
فراز لڑکوں کا اسلامی نام ہے جس کا تعلق عربی زبان سے ہے- اس نام کی
ادائیگی آسان ہے جبکہ پاکستان اور بھارت میں لڑکوں کے ناموں میں یہ نام بہت
عام ہے- اردو زبان میں فراز کے معنی اونچائی٬ رفعت اور ارتقا کے ہیں-
انگریزی زبان میں فراز کے معنی height, exalted, اور ascent ہیں- معروف
شاعر احمد فراز کو بھی عام طور پر فراز کے نام سے جانا جاتا ہے-
نبیل
-
Nabeel
اس فہرست میں لڑکوں کا دوسرا مقبول ترین اسلامی نام نبیل ہے- اس نام کا
تعلق بھی عربی زبان سے ہے- اردو زبان میں نبیل کے معنی ہوشیار٬ ذہین٬ ممتاز
اور عظیم ہیں- نبیل کے انگریزی زبان میں معنی intelligent, noble man,
handsome ہیں- اس نام کی درست ادائیگی میں معمولی مشکل پیش آتی ہے- یہ نام
پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک میں معروف ہے- پاکستان کے ایک معروف
مزاحیہ فنکار بھی نبیل نام سے ہی شہرت رکھتے ہیں-
اویس
-
Owais
اویس بھی لڑکوں کا اسلامی نام ہے اور اس نام کا تعلق بھی عربی زبان سے ہے-
اویس نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ایک محبوب صحابی کا نام بھی تھا
اسی وجہ سے اس نام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے- مذہبی تعلق کی وجہ سے اکثر
والدین اپنے بچوں کا نام اویس رکھنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں-
|
|
سرفراز
-
Sarfaraz
پاکستان میں لڑکوں کے دیگر مقبول ترین اسلامی ناموں میں سرفراز نام بھی
شامل ہے- اس نام کا تعلق بھی عربی زبان سے ہے جبکہ اس کی ادائیگی کسی حد تک
مشکل سمجھی جاتی ہے- اردو زبان میں اس نام معنی مقدس٬ فیضیاب اور محترم و
معظم ہیں- انگریزی زبان میں سرفراز کے معنی King ہیں- پاکستان کرکٹ ٹیم کے
کپتان کا نام بھی سرفراز ہے-
حنین
-
Hunain
حنین بھی لڑکوں کا اسلامی نام ہے اور اس کا تعلق بھی عربی زبان سے ہے-
درحقیقت انگریزی زبان میں اس نام کے کوئی معنی نہیں ہیں کیونکہ یہ اس مقام
کا نام ہے جہاں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جنگ کی تھی- حنین
مکہ کے قریب واقع ایک وادی ہے- مسلمانوں کے درمیان یہ نام چند مذہبی شخصیات
اور مقام کا ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے- یہی وجہ ہے کہ اکثر
والدین اپنے بچوں کا یہی نام رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں-
آفتاب
-
Aftab
آفتاب بھی لڑکوں کا اسلامی نام ہے جس کا تعلق فارسی زبان سے ہے- آفتاب کے
معنی سورج کے ہیں- اس نام کی ادائیگی بہت آسان ہے- یہ نام پاکستان اور
بھارت میں یکساں مقبول ہے- یہ پاکستان کے ایک مقبول صحافی کا نام بھی ہے
جنہیں دنیا آفتاب اقبال کے نام سے جانتی ہے-
تیمور
-
Taimor
تیمور ایک اور مقبول ترین اسلامی نام ہے جس کے معنی بھی دلچسپ ہیں- یہ ایک
عربی نام ہے جس کے اردو زبان میں معنی فولاد اور خوددار ہیں- تیمور ایک
مشہور فاتح بادشاہ کا نام بھی تھا- اس کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے یہ نام آج
کی جدید دنیا میں بھی مقبول ہے- بھارتی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ
کرینہ کپور کے بیٹے کا نام بھی تیمور ہے-
|
|
زین
-
Zain
زین ماڈرن دور کے لڑکوں کے ناموں میں سے ایک مقبول ترین نام ہے- یہ عربی
نام ہے اور اس کے انگریزی زبان میں معنی beautiful, graceful, اور
honorable ہیں- اردو زبان میں اس نام کے معنی زیور اور عزت ہیں- زین
العابدین اہلِ تشیع حضرات کے چوتھے امام تھے اسی وجہ سے یہ نام شیعہ مسلم
کمیونٹی میں انتہائی مقبول ہے-
بابر
-
Babar
یہ ایک ایسا مقبول ترین خوبصورت عربی نام ہے جس کا کسی سے موازنہ نہیں کیا
جاسکتا- اردو زبان میں بابر کے معنی شیر دل٬ طاقتور اور بااثر ہیں-بابر
ہندوستان کے پہلے مغل شہنشاہ کا نام تھا- اس وقت سے ہی یہ نام انتہائی
مقبول کا حامل رہا ہے-
سعد
-
Saad
یہ ایک اور عربی نام ہے جو کہ لڑکوں کا رکھا جاتا ہے- یہ نام بھی پاکستان
میں انتہائی مقبول ہے- اردو زبان میں سعد کے معنی مبارکباد٬ خوش قسمت اور
خوش بخت ہیں- انگریزی زبان میں سعد کے معنی good luck, good faith,
happiness, prosperity, اور lucky ہیں- سعد نام کی ادائیگی بھی آسان ہے جس
کی وجہ سے زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے لیے اسی نام کو ترجیح
دیتے ہیں-
دیگر مقبول ترین اسلامی نام
لڑکوں کے لیے دیگر ایسے اسلامی ناموں میں جنہیں بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے
میں
طارق٬
وقاص٬
یوسف٬
سلمان٬
علی٬
دانیال٬
فرحان٬
فرقان٬
ہارون٬
حسیب٬
مرتضیٰ٬
سلیم اور
شارق شامل ہیں- ان ناموں کے معنی بھی بہترین ہیں-
اگر آپ مندرجہ بالا ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب نہیں کرسکے تو پھر
ہماری ویب کے اسلامی ناموں کے سیکشن کا وزٹ کیجیے جہاں آپ کی مشکل آسان
کرنے کے لیے متعدد متاثر کن نام موجود ہیں-
|
Find
Here all
Muslim
Boys Names & all
Muslim Girls Names |