لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 23 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔