نوشہرہ، پبی کے نواحی علاقے بے نظیر گڑھی میں خواجہ سرا اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خواجہ سرا سلمان عرف خلہ کو گزشتہ رات خیال محمد اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
خواجہ سرا خلے کے والد نور رحمان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا رات کو مقتول خیال محمد کے ہمراہ گھر سے نکلا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور مقتولین کے موبائل ڈیٹا سمیت دیگر شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔
دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردی گئی ہیں، ریسکیو 1122 نے کارروائی مکمل کی۔